پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوَچھتا ہی سیوا 2026: پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر)اور پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) نے صفائی ستھرائی اور فضلہ انتظام کاری کے پیغام کو پنچایتوں تک پہنچایا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 OCT 2026 8:00PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت نے ’’سوَچھتا میں سہبھاگ؛ سوَچھ بھارت، وکست بھارت‘‘ کے موضوع کے تحت 17ستمبر سے 2 اکتوبر 2026 تک سوَچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2026 کا فعال طور پر اہتمام کیا۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) کے ساتھ قریبی اشتراک میں، وزارت نے مہم کے کامیاب اہتمام کے لیے اور ’سوَچھ بھارت، وکست بھارت‘ کے سنکلپ کو آگے بڑھانے کے لیے، تمام تر متعلقہ فریقوں کو متحرک کرنے کے لیے مشترکہ ایڈوائزری جاری کی، جن میں پنچایتی راج کے ادارے اور دیہی مقامی انجمنیں بھی شامل تھیں۔ ایس ایچ ایس-2026 کے مرکوز شعبوں میں صفائی ستھرائی کے ہدف کی اکائیوں (سی ٹی یوز) کا تغیر اور صاف ستھرے عوامی مقامات، سوَچھ پاٹھ شالہ – یووا فار سوَچھتا؛ صفائی متر سرکشا ایوم سمان شِوِر؛ سوَچھتا کے لیے جن بھاگیداری؛ اور سوَچھتا سے سمردھی  شامل تھے۔ڈی ڈی ڈبلیو ایس اور پنچایتی راج کی وزارت سوَچھتا کے لیے دیہی برادریوں کو متحرک بنانے میں باہمی معاون کردار ادا کرتی ہیں، اور پنچایتی راج کے ادارے مقامی شرکت کو بڑھانے اور صفائی ستھرائی کی باقاعدہ سرگرمیوں کے ذریعہ اس کے اثرات کو برقرار رکھنے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ اس مہم میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پنچایتی راج کے محکموں، پنچایت کے نمائندوں، حکام اور شہریوں کی فعال شرکت ملاحظہ کی گئی۔

مہم کے آغاز کے ساتھ ہی، مرکزی وزیر برائے پنچایتی راج، جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ اور مرکزی وزیر مملکت برائے پنچایتی راج، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے صفائی کو طرزِ حیات کے طور پر اپنانے کی ضرورت کا پیغام عام کرنے کے لیے مختلف ذرائع سے عوام تک رسائی حاصل کی۔ مہم کے دوران 'سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (ایس ڈبلیو ایم) رولز، 2026' کے بارے میں شہریوں کو بیدار کرنے کی کوششوں میں بھی تیزی آئی۔ 'سوچھ بھارت دیوس' یعنی 2 اکتوبر 2026 کو عوامی منصوبہ بندی مہم 'سب کی یوجنا سب کا وکاس' کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں خصوصی گرام سبھائیں منعقد کی گئیں، جن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایس ڈبلیو ایم رولز، 2026 کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور 'ایک پیڑ ماں کے نام' کے تحت شجرکاری کی مہم چلائی گئی۔اس موقع پر، مرکزی وزیر برائے پنچایتی راج، جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے بہار کے ضلع لکھی سرائے میں صفائی مہم میں حصہ لیا اور ایک پودا لگایا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں اور ایک صاف ستھرا، صحت مند اور سرسبز بھارت بنانے میں سرگرم شراکت دار بنیں۔ اس سے قبل مہم کے حصے کے طور پر، وزارتِ پنچایتی راج کے سکریٹری جناب (ڈاکٹر) ونیت جوشی نے تمام افسران اور عملے کو صفائی کا حلف دلایا، جبکہ وزارت کے تمام اراکین نے نہ صرف صفائی کو فروغ دینے کے لیے بلکہ صفائی متروں اور صفائی کارکنان کی بیش قیمتی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے یکم  اکتوبر 2026 کو کناٹ پلیس میں واقع پراچین ہنومان مندر کے سامنے ایک عوامی جگہ پر 'شرم دان' کے لیے اکٹھے ہوئے، جو اپنی خدمات سے ہماری روزمرہ کی زندگی کو آسان بناتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261006200055_60ebed.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261006200101_a3b051.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261006200109_37e969.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4732


(ریلیز آئی ڈی: 2319870) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English