PIB Backgrounder
azadi ka amrit mahotsav

مربوط نقل و حمل اور لاجسٹکس اتھارٹی (آئی ٹی ایل اے)


ایک جامع قومی نقل و حمل ماسٹر پلان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 OCT 2026 7:03PM by PIB Delhi

بھارت کا توسیع پذیر نقل و حمل اور لاجسٹکس نیٹ ورک

جیسے جیسے بھارت کی معیشت ترقی کر رہی ہے، ملک بھر میں سامان کی نقل و حمل کو زیادہ مؤثر بنانے کی ضرورت بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایسے ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس کی ضرورت ہے جو آپس میں بہتر طور پر جڑے ہوئے ہوں اور جنہیں ایک مربوط نظام کے تحت منصوبہ بند کیا گیا ہو۔ ان بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے، حکومت نے 6 اکتوبر 2026 کو 'انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس اتھارٹی' (آئی ٹی ایل اے) کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ آئی ٹی ایل اے ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تحقیق، منصوبہ بندی، منصوبوں کی جانچ، نگرانی اور اثرات کے جائزے کے لیے ایک خصوصی ادارہ جاتی طریقہ کار کے طور پر کام کرے گا۔

ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس نیٹ ورکس کی توسیع کے ساتھ، آئی ٹی ایل اے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی طویل مدتی مربوط منصوبہ بندی اور نفاذ کے بعد کے اثرات کے جائزے میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ موجودہ اقدامات، جیسے کہ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان اور نیشنل لاجسٹکس پالیسی کا تکمیلی حصہ بنے گا (یعنی ان کے مقاصد کو پورا کرنے میں مدد کرے گا)۔

کردار اور ذمہ داریاں

آئی ٹی ایل اے مربوط منصوبہ بندی، منصوبوں کی جانچ، نگرانی، ڈیٹا اینالیٹکس، لاجسٹکس پالیسی، صلاحیت سازی اور تحقیق پر مشتمل متعدد ذمہ داریاں سنبھالے گا۔ اس کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہیں:

قومی اعلیٰ ترین ادارہ:  آئی ٹی ایل اے مربوط ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کی منصوبہ بندی، تحقیق، منصوبوں کی جانچ اور نگرانی کے لیے اعلیٰ ترین ادارے کے طور پر کام کرے گا۔ یہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مربوط فیصلہ سازی کو مضبوط بنانے کے لیے پالیسی سپورٹ اور اعداد و شمار کا تجزیہ فراہم کرے گا۔

طویل مدتی قومی ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان:  یہ اتھارٹی 10 سال یا اس سے زیادہ کی منصوبہ بندی کی مدت کے ساتھ ایک جامع قومی ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان تیار کرے گی۔ یہ پلان سڑکوں، ریلوے، بندرگاہوں اور جہاز رانی، شہری ہوا بازی، اندرونی آبی گزرگاہوں، ساحلی جہاز رانی، شہری نقل و حرکت اور لاجسٹکس پر محیط ہوگا۔

مربوط منصوبہ بندی کا فریم ورک:  یہ تقریباً پانچ سال کی مدت پر محیط قلیل مدتی شعبہ جاتی منصوبوں اور ٹرانسپورٹ کی وزارتوں کے سالانہ منصوبوں کا جائزہ لے گا۔ اس کے علاوہ، یہ قومی ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان کے ساتھ ان کی ہم آہنگی کو یقینی بنائے گا اور ملٹی ماڈل بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دے گا۔

بڑے منصوبوں کی تکنیکی جانچ:  آئی ٹی ایل اے حکومت ہند کے بنیادی ڈھانچے کے ان منصوبوں کی تکنیکی جانچ کرے گا جن کی لاگت 500 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ ہے۔ مالیاتی جانچ کا کام پہلے سے موجود مالیاتی جانچ کے طریقہ کار کے ذریعے ہی جاری رہے گا۔

نگرانی اور اثرات کا جائزہ:  یہ 500 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی نگرانی کرے گا اور مسائل کے حل کے لیے ایک مربوط طریقہ کار فراہم کرے گا۔ یہ منصوبے کے نتائج اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے نفاذ کے بعد کے اثرات کا جائزہ بھی لے گا۔

قومی ٹرانسپورٹ ڈیٹا ریپوزٹری(این ٹی ڈی آر):  یہ اتھارٹی متعدد ذرائع سے حاصل ہونے والے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے متعلقہ ڈیٹا سیٹس کو یکجا کر کے ایک متحدہ ٹرانسپورٹ ڈیٹا اسٹور تیار کرے گی۔ ان ذرائع میں جی ایس ٹی این ای-وے بلز، فاسٹ ٹیگ، واہن، جی پی ایس پر مبنی سسٹمز اور شہری ٹریفک مینجمنٹ سسٹمز شامل ہیں۔ یہ ڈیٹا منصوبہ بندی، نگرانی اور اثرات کے جائزے کے لیے مال برداری کے بہاؤ اور آمد و رفت کے مراکز کے تجزیے میں مدد فراہم کرے گا۔

لاجسٹکس پالیسی سپورٹ: یہ قومی لاجسٹکس پالیسی (2022) کے جائزے اور اسے تاحال بنانے میں مشورہ اور تعاون دے گی۔

صلاحیت سازی: یہ لاجسٹکس کے شعبے میں صلاحیت سازی ، تربیت اور ہنرمندی میں تعاون فراہم کرے گی۔

تحقیق اور اختراع: یہ نقل و حمل اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261006190536_65e2f0.jpg

اہم فوائد

آئی ٹی ایل اے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے پورے ایکو سسٹم میں مربوط منصوبہ بندی، باہمی ہم آہنگی، ڈیٹا کے استعمال اور ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا:

مرکزی ادارہ جاتی طریقہ کار:  آئی ٹی ایل اے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس میں تحقیق، منصوبہ بندی، جانچ، نگرانی اور اثرات کے جائزے کے لیے ایک مرکزی ادارہ جاتی طریقہ کار کے طور پر کام کرے گا۔ یہ طریقہ کار کوریا، جاپان، امریکہ، چین اور آسٹریلیا جیسے دیگر ممالک کے طرز پر عالمی طرزِ عمل کی پیروی کرتا ہے۔

متحدہ بنیادی ڈھانچہ منصوبہ بندی:  آئی ٹی ایل اے متحدہ بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کے لیے اعلیٰ ترین رابطہ کار ایجنسی کے طور پر کام کرے گا۔ یہ ایک جامع قومی ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان بھی تیار کرے گا۔

بین وزارتی تال میل:  آئی ٹی ایل اے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سے وابستہ وزارتوں کے درمیان باہمی تعاون اور تال میل کو ممکن بنائے گا۔ اس میں بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی، جانچ، نگرانی اور تشخیص شامل ہوگی۔

مربوط ڈیٹا بینک:  آئی ٹی ایل اے ایک متحدہ ٹرانسپورٹ ڈیٹا بینک قائم کرے گا۔ یہ شواہد پر مبنی منصوبہ بندی، تحقیق اور جدت طرازی میں مدد فراہم کرے گا۔

ادارہ جاتی صلاحیت سازی:  آئی ٹی ایل اے تحقیق، منصوبہ بندی، بگ ڈیٹا انٹیگریشن، منصوبوں کی نگرانی اور تشخیص کے شعبوں میں صلاحیت کو مضبوط بنائے گا۔ یہ بین الاقوامی بہترین طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی بھی کرے گا۔

بھارت کے وژن 2047 کی حمایت کرنا

جیسے جیسے بھارت کے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس نیٹ ورکس پھیل رہے ہیں، بغیر کسی رکاوٹ کے ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی  اور کارآمد بنیادی ڈھانچہ روز بروز اہم ہوتا جائے گا۔ آئی ٹی ایل اے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے پورے نظام میں مربوط منصوبہ بندی، منصوبوں کی جانچ، نگرانی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو مضبوط بنائے گا۔ بنیادی ڈھانچے کی کارکردگی کو بہتر بنا کر، ملٹی موڈل کنکٹیویٹی کو فروغ دے کر اور ادارہ جاتی صلاحیت کو بڑھا کر، آئی ٹی ایل اے بھارت کے 'وِژن 2047' اور زیادہ مسابقتی لاجسٹکس کے نظام کی تعمیر میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔

حوالہ جات

کابینہ

https://www.pib.gov.in/PressReleasepage.aspx?PRID=2319529&reg=48&lang=1

براہِ کرم پی ڈی ایف ملاحظہ کریں

پی آئی بی کی تحقیق

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4725


(ریلیز آئی ڈی: 2319834) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English