قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی برادریوں کے آئینی حقوق اور قانونی دفعات کے موضوع پر قومی کانکلیو

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 OCT 2026 4:15PM by PIB Delhi

دہلی کے اسکوپ کمپلیکس میں6 سے 7 اکتوبر 2026 تک قبائلی برادریوں کے ‘‘آئینی حقوق اور قانونی دفعات’’ کے موضوع پر دو روزہ قومی کانکلیو کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کا افتتاح قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جوال اورام نے کیا۔

مذکورہ کانکلیو کا مقصد ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قبائلی بہبود اور محصولات کے محکموں کے سینئر افسران اور ممتاز ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پریکجا کرنا ہے، تاکہ قبائلی برادریوں کو اپنے آئینی حقوق سے استفادہ کرنے میں درپیش چیلنجوں پر غور و خوض کیا جا سکے اوراس کے تعلق سے ممکنہ سفارشات اور اصلاحی اقدامات تجویز کیے جا سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261006161544_533259.jpg

اپنے افتتاحی خطاب میں جناب جوال اورام نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے تجربات اور بہترین طریقۂ کار ایک دوسرے کے ساتھ مشترک کریں، تاکہ قبائلی برادریوں کے آئینی حقوق اور تحفظات سے متعلق امور میں ایک دوسرے کے تجربات سے کچھ سیکھا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فیلڈ سطح پر کام کرنے والے افسران سے قبائلی برادریوں کو درپیش چیلنجوں کو سمجھنانہایت اہم ہے۔ اس سے مرکزی حکومت کو مسائل کے حل تلاش کرنے اورعملی رہنما خطوط وضع کرنے میں مددحاصل ہو گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261006161555_0e0990.jpg

قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگاداس اوئیکے نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکاء سے خطاب کیا۔ وزیر موصوف نے دھوکا دہی پر مبنی دعوؤں کے خلاف مؤثر حفاظتی انتظامات برقرار رکھتے ہوئے آسان، شفاف، مقررہ مدت کے اندر اور عوام کے لیے سازگار طریقۂ کار اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

قبائلی امور کی سکریٹری محترمہ رنجنا چوپڑا نےاس امید کا اظہار کی کہ اس دو روزہ کانکلیو میں مشترکہ چیلنجوں، قابلِ تقلید بہترین طریقۂ کار، ریکارڈز کی ڈیجیٹلائزیشن کے رول، دستاویزات کے عمل کو منظم بنانے، آن لائن نگرانی، مؤثر شکایات کے ازالے اور ریاستوں کے درمیان تصدیق کے زیادہ مضبوط نظام سے متعلق امور سامنے آئیں گے۔

تقریباً 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 75 سے زائد مندوبین اس کانکلیو میں شرکت کر رہے ہیں۔ کانکلیو میں تکنیکی اجلاس، کھلے مباحثے اور تجربات کے تبادلے کے سیشن منعقد کیے جائیں گے۔

امید ہے کہ کانکلیو میں ہونے والے غور و خوض سے آئینی تحفظات کے مؤثر نفاذ کو مزید مضبوط بنانے اور قبائلی برادریوں کے لیے مؤثر، شفاف اور قابلِ رسائی تحفظ اور خدمات کو فروغ دینے میں مددحاصل ہو گی۔

*****

ش ح۔ ش م۔اش ق

U. No- 4709


(ریلیز آئی ڈی: 2319725) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English