ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل صنعت کی ترقیاتی کونسل (ڈی سی ٹی آئی) کا پہلا اجلاس منعقد؛ مسابقتی اور مربوط ٹیکسٹائل ویلیو چین کے لیےخاکے پر غور
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 OCT 2026 2:33PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل صنعت کی ترقیاتی کونسل (ڈی سی ٹی آئی) کا پہلا اجلاس 6 اکتوبر 2026 کو نئی دلی کے وگیان بھون میں ٹیکسٹائل کی وزارت کی سکریٹری محترمہ نیلم شامی راؤ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ حکومت، صنعت اور متعلقہ فریقوں کے اعلیٰ سطحی مشاورتی پلیٹ فارم کے طور پر تشکیل دی گئی کونسل نے ٹیکسٹائل صنعت کی منظم ترقی اور فروغ کے سلسلے میں حکومت کو مشورہ دینے سے متعلق اپنےطریقہ کار پر غور و خوض کیا۔

اجلاس میں وزارت کے سینئر افسران، صنعتی انجمنوں، ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں، تحقیقی انجمنوں، ریاستی حکومتوں اور شعبہ جاتی ماہرین کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کونسل سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا شعبہ ملک میں روزگار فراہم کرنے والے اور برآمدات سے آمدنی حاصل کرنے والے سب سے بڑے شعبوں میں شامل ہے۔ انہوں نے پیداوار، اختراع اور عالمی منڈی تک رسائی کے لیے پوری ویلیو چین پر مشتمل مربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں درج ذیل اہم شعبوں پر غور و خوض کیا گیا:
- پیداوار اور پیداواری صلاحیت: فائبر، یارن، کپڑے، پروسیسنگ اور ملبوسات کے شعبوں میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ، جدید کاری، پیمانے اور لاگت کے اعتبار سے مسابقتی صلاحیت کو فروغ دینا، جبکہ ویلیو چین میں موجود خامیوں کو دور کرنے پر زور دینا۔
- تحقیق و ترقی: صنعت اور تحقیقی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا، نئی نسل کے فائبرز اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل میں اختراع کو فروغ دینا اور ریسرچ ایسوسی ایشنز اور اداروں کے ذریعے تحقیق و ترقی کے نتائج کو تیزی سے تجارتی سطح پر لانے میں سہولت فراہم کرنا۔
- برآمدات اور منڈی تک رسائی: مصنوعات اور منڈیوں میں تنوع پیدا کرنا، تجارتی معاہدوں سے فائدہ حاصل کرنا اور برآمد کاروں کو درپیش معیار، ضوابط کی پابندی اور لاجسٹکس سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرنا۔
- خام مال اور ضروری اشیا کی دستیابی: مؤثر مارکیٹ انٹیلی جنس کی مدد سے کپاس، مصنوعی فائبرز، یارن، رنگوں اور کیمیکلز کی مستحکم اور مسابقتی قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنانا۔
- سرمایہ کاری، ہنرمندی اور پائیداری: کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینا، ایم ایس ایم ایز کے لیے معاونت کو مضبوط بنانا، افرادی قوت کی ہنرمندی میں اضافہ اور پائیدار و سرکلر طریقہ کار کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا۔
ارکان نے مذکورہ تمام موضوعات پر شعبہ وار تجاویز پیش کیں اور کونسل کی جانب سے فراہم کیے جانے والے ادارہ جاتی صنعت-حکومت رابطے کا خیرمقدم کیا۔
کونسل نے ترجیحی موضوعات پر ورکنگ گروپس/ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ کونسل کی سفارشات وزارت کی پالیسی اور پروگرام سے متعلق اقدامات کے لیے رہنمائی فراہم کریں گی، جن کا مقصد درج ذیل ہے:
- ملکی پیداوار میں اضافہ، پیداواری صلاحیت میں بہتری اور زیادہ مربوط و بڑے پیمانے پر مبنی ویلیو چین تشکیل دینا؛
تحقیق کو صنعت میں عملی طور پر تیزی سے نافذ کرنا، جس میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل اور نئی نسل کے فائبرز کے شعبے بھی شامل ہیں؛
وسیع تر منڈی اور مصنوعات میں تنوع کے ذریعے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں مستقل اضافہ؛ اور
زیادہ سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع میں اضافہ اور ایک مضبوط اور زیادہ پائیدار ملکی ماحولیاتی نظام تشکیل دینا۔
چیئرپرسن نے ارکان کی قیمتی تجاویز کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے حکومت کے باہمی تعاون اور صنعت پر مرکوز حکمت عملی کے عزم کو دہرایا۔
****
ش ح۔ اع خ۔ ج
uno4693
(ریلیز آئی ڈی: 2319535)
وزیٹر کاؤنٹر : 11