وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس کے لکھنؤ ڈی این سی دفتر نے آپریشن جاگرتی کے تحت منشیات کے استعمال اور نشے کے خلاف بیداری مہم چلائی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2026 9:41PM by PIB Delhi

سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس کے ڈی این سی دفتر، لکھنؤ نے آج آپریشن جاگرتی کے تحت اے پی سین میموریل گرلز کالج، لکھنؤ میں منشیات کے استعمال اور نشے کے خلاف بیداری مہم کا انعقاد کیا۔

ریٹائرڈ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر راجیو سکسینا نے سی بی این افسران کے ساتھ اس مہم میں فعال طور پر حصہ لیا۔ افسران نے طلبات کو منشیات کے استعمال اور نشے کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا اور منشیات کے استعمال سے بچاؤ کے عملی طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261001214209_920179.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261001214225_1edcc2.jpg

انہوں نے طلبات کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ منشیات سے دور رہیں، اپنے ہم جولیوں اور معاشرے میں بیداری پھیلائیں اور ذمہ دار شہری بنیں۔ پروگرام میں ’نشا مکت بھارت‘ کی تعمیر میں نوجوانوں کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا گیا۔

***

ش ح۔ ا ک۔ ج

UNO-4635


(ریلیز آئی ڈی: 2319114) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी