وزارت آیوش
آیوش کی وزارت نے آیوش بھون میں صفائی مہم کے ساتھ “سوچھتا ہی سیوا’’ منایا
آیوش کی وزارت کے سکریٹری نے ’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ صفائی مہم کی قیادت کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 3:34PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت نے جاری ”سوچھتا ہی سیوا 2026“ مہم کے تحت ’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ اقدام کے تحت آج مشترکہ صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ یہ صفائی مہم آیوش بھون کے سامنے واقع لان میں منعقد ہوئی، جس کی قیادت آیوش کی وزارت کے سکریٹری نے کی۔ وزارت کے سینئر افسران اور عملے نے بھی اس صفائی سرگرمی میں حصہ لیا۔

آیوش کی وزارت ،حکومتِ ہند کی وزارتوں اور محکموں میں 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2026 تک منائی جانے والی ‘‘سوچھتا ہی سیوا 2026’’ مہم میں فعال طور پر حصہ لے رہی ہے۔ مہم کے طے شدہ پروگرام کے مطابق، وزارت نے صفائی ستھرائی، کام کی جگہ کو منظم رکھنے، غیر ضروری ریکارڈ کو تلف کرنے اور ذمہ دارانہ طور پر کچرے کے انتظام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف سرگرمیاں انجام دی ہیں۔

مہم کے ایک حصے کے طور پر، وزارت نے پرانی طبعی فائلوں اور ریکارڈ کا جامع جائزہ لیا ہے، جس کے تحت مزید درکار نہ رہنے والے ریکارڈ کو مقررہ طریقۂ کار کے مطابق الگ کرکے تلف کیا جا رہا ہے۔ پرانے کمپیوٹر، یو پی ایس سسٹم، مانیٹر اور استعمال شدہ پرنٹر کارٹریج سمیت الیکٹرانک کچرے کو بھی الگ کیا گیا ہے اور متعلقہ قواعد کے مطابق نیلامی کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
وزارت نے ہاؤس کیپنگ عملے کے لیے ایک کھیلوں کی تقریب کا بھی انعقاد کیا ہے۔

سوچھتا ہی سیوا 2026 کے دوران وزارت کی جانب سے کی گئی صفائی کی سرگرمیاں ایک صاف ستھرے، منظم اور حفظانِ صحت کے مطابق کام کی جگہ کو برقرار رکھنے میں اجتماعی شرکت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں، ساتھ ہی ریکارڈ اور کچرے کے منظم انتظام کو بھی فروغ دیتی ہیں۔
******
ش ح۔ ش ت۔رض
U-No.4630
(ریلیز آئی ڈی: 2319054)
وزیٹر کاؤنٹر : 10