پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج کی وزارت نے 2 اکتوبر سے شروع ہونے والی خصوصی مہم 6.0 کے نفاذ کے مرحلے سے قبل صفائی مہم چلائی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 4:29PM by PIB Delhi
وزارتِ پنچایتی راج، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کی جانب سے منعقد کیے جانے والی خصوصی مہم 6.0 میں 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک حصہ لے گی۔ اس مہم کا مقصد سرکاری دفاتر میں صفائی کو ادارہ جاتی شکل دینا، زیر التوا معاملات کو کم کرنا، دفاتر کے ساتھ عوام کے رابطے کو آسان بنانا اور ضوابط کے مطابق ای-کچرے کی جمع آوری، علیحدگی اور تلفی کو یقینی بنانا ہے۔ وزارت کے افسران اور ملازمین نے آج منعقدہ صفائی مہم اور شرمدان کی سرگرمیوں میں فعال طور پر حصہ لیا اور سوچھ بھارت کی سمت میں اجتماعی کوشش کا حصہ بنے۔ 2 اکتوبر (گاندھی جینتی) سے شروع ہوکر 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہنے والے نفاذ کے مرحلے کے دوران وزارت 176 عوامی شکایات، 100 عوامی شکایات کی اپیلوں، 9 پارلیمانی یقین دہانیوں، 15 اراکین پارلیمنٹ کے حوالوں اور 4 ریاستی حکومتوں کے حوالوں کو نمٹائے گی، ساتھ ہی ناکارہ اشیا کو ٹھکانے لگا کر عمارت میں جگہ بھی پیدا کرے گی۔
وزارت 2021 سے خصوصی مہم کے ہر ایڈیشن میں فعال طور پر حصہ لیتی رہی ہے۔15 سے 30 ستمبر 2026 تک منعقدہ تیاری کے مرحلے میں وزارت کی جانب سے مہم کے لیے تیاریوں کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ونیت جوشی نے 17 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں واقع جیون بھارتی بھون میں وزارت کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے مہم سے متعلق وزارت کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران اور ملازمین کو بہتر کام کا ماحول یقینی بنانے اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے دفتری احاطے کو صاف رکھنے کی ترغیب دی۔ تیاری کے مرحلے کے دوران وزارت نے زیر التوا معاملات (ارکان پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں اور وزیر اعظم کے دفتر سے موصولہ حوالوں اور پارلیمانی امور سمیت) کے تصفیے کے لیے ان کی نشاندہی کی۔ ریکارڈ کے انتظام کو منظم کیا گیا، صفائی مہم کے مقامات کا انتخاب کیا گیا، تلفی کے لیے غیر ضروری اشیا کا جائزہ لیا گیا اور ای-کچرا انتظام کے ضوابط کے تحت محفوظ طریقے سے تلف کرنے کے لیے ای-کچرے کی اشیا کی نشاندہی کی گئی۔ متعلقہ اعداد و شمار خصوصی مہم برائے زیرِ التوا معاملات کے تصفیے (ایس سی ڈی پی ایم) 6.0 کے لیے مختص پورٹل پر اپ لوڈ کیے گئے۔ نفاذ کا مرحلہ صفائی، مؤثر حکمرانی اور بہتر دفتری انتظام کے تئیں وزارت کے عزم کو مزید مضبوط کرے گا، جس سے صاف ستھرے اور زیادہ پیداواری کام کے ماحول کو فروغ ملے گا۔
******
ش ح۔ رک۔
U No. 4627
(ریلیز آئی ڈی: 2319033)
وزیٹر کاؤنٹر : 4