وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی بیورو برائے انسدادِ منشیات کے راجستھان یونٹ نے بابائے قوم شری موہن داس کرم چند گاندھی کے یومِ پیدائش کے موقع پر افیون کی کاشت والے علاقوں میں بیداری پروگراموں اور صفائی مہمات کے ذریعے منشیات کی لت کے خلاف قومی دن منایا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 OCT 2026 10:35PM by PIB Delhi

قومی انسدادِ منشیات دن اور مہاتما گاندھی کے یومِ پیدائش کے موقع پر مرکزی بیورو برائے انسدادِ منشیات (سی بی این) کے راجستھان یونٹ نے افیون کی کاشت والے علاقوں میں بیداری پروگراموں کی ایک سلسلہ وار مہم کا انعقاد کیا، جس کا مقصد کاشت کاروں اور مقامی برادریوں کو منشیات کے استعمال کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور منشیات سے پاک بھارت کا پیغام عام کرنا تھا۔

مرکزی بیورو برائے انسدادِ منشیات، کوٹا کی جانب سے آپریشن یوا رکشا کے تحت کوٹا یونیورسٹی میں منشیات کے استعمال اور اس کے مضر اثرات کے موضوع پر ایک بیداری اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں کوٹا یونیورسٹی کے رجسٹرار جناب مرلی دھر پرتیہار نے شرکت کی۔ این ایس ایس کی سربراہ محترمہ شویتا کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس کے دوران مہمانِ خصوصی  ڈپٹی نارکوٹکس کمشنر، کوٹا جناب نریش بنڈیل نے طلبہ سے بات چیت کی اور بتایا کہ ذہین اور باخبر افراد بھی کس طرح ذہنی اثراندازی، ہم جولیوں کے دباؤ اور سماجی تربیت کے ذریعے متاثر ہو سکتے ہیں۔ عملی مثالوں، پریزنٹیشنز اور ویڈیوز کے ذریعے انہوں نے تیز ذہن اور سست ذہن کے تصورات کی وضاحت کی اور بتایا کہ نشہ آور اشیا سے پہلی بار واسطہ بتدریج بار بار استعمال، عادت اور انحصار کی طرف لے جا سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261004060651_309234.jpg

طلبہ کو ترغیب دی گئی کہ وہ پہلی ہی مرتبہ منشیات کے استعمال کو ’’نہیں‘‘کہیں، ہم جولیوں کے دباؤ کا مقابلہ کریں اور باخبر اور ذمہ دارانہ فیصلے کریں۔ یہ اجلاس انتہائی باہمی نوعیت کا تھا، جس میں طلبہ نے فعال طور پر حصہ لیا اور کئی غور طلب سوالات بھی اٹھائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261004060659_7cae01.jpg

اجلاس کے اختتام پر شرکا نے منشیات سے نجات کا عہد (نشہ مکتی عہد) لیا اور منشیات سے دور رہنے اور ایک صحت مند اور منشیات سے پاک معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈی او او، کوٹا نے کوٹا ڈویژن کے افیون کاشت کاروں کے لیے افیون، بھنگ اور دیگر غیر قانونی منشیات کے مضر اثرات کے موضوع پر ایک پروگرام منعقد کیا۔ اس موقع پر مہم کے پیغام پر مشتمل بینر آویزاں کیے گئے اور پروگرام کا اختتام ’’نشے سے پاک بھارت کا حلف‘‘کے ساتھ ہوا، جس میں شرکا نے اپنی اپنی برادریوں میں بیداری پھیلانے کا عہد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261004060734_f503c3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261004060741_1f9936.jpg

ضلع افیون افسر، جھالاواڑ نے تحصیل جھالرپٹن کے بابری کھڑا کے نزدیک ایک افیون کی کاشت والے گاؤں میں ایک پروگرام منعقد کیا، جس میں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات اور نشے کی روک تھام میں برادری کی شمولیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ضلع افیون افسر، بھیلواڑہ نے ساوائی پور-بدالا بائی پاس شاہراہ پر ایک پروگرام منعقد کیا، جس میں سینکڑوں مقامی باشندوں اور افیون کے کاشت کاروں نے شرکت کی۔ شرکا کو نشہ سے پاک معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی۔

ضلع افیون افسر، چتوڑگڑھ-اول نے ضلع ادے پور کی تحصیل ولبھ نگر کے مینار گاؤں میں ’’یوا رکشا اور نشہ مکت بھارت ابھیان‘‘ کے تحت آگاہی اور صفائی مہم منعقد کی۔ پروگرام میں صحت مند اور نشہ سے پاک طرزِ زندگی پر توجہ مرکوز کی گئی اور افسران اور مقامی باشندوں کی شرکت سے صفائی مہم بھی چلائی گئی۔

ضلع افیون افسر، چتوڑگڑھ- سوم نے افیون کی کاشت والے گاؤں منگرول میں ایک پروگرام منعقد کیا، جس میں منشیات کے استعمال کے جسمانی، نفسیاتی اور سماجی اثرات کو اجاگر کیا گیا۔ اس سرگرمی کو گرام سبھا کی کارروائی میں بھی شامل کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261004060819_3b6809.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261004060826_f7b599.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image007_20261004060850_db4880.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image008_20261004060857_a4d228.jpg

 

ضلع افیون افسر، پرتاپ گڑھ-دوم نے چھوٹی سادڑی کے گاؤں گومانا میں آگاہی اور صفائی مہم منعقد کی، جس میں صفائی کے پیغام کے ساتھ منشیات کے استعمال کی روک تھام اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ پر زور دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image009_20261004060908_87b60a.jpg

مذکورہ بالا تمام پروگراموں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے معاشرے کے تمام طبقات، بالخصوص مقامی برادریوں اور کاشت کاروں کی فعال شرکت ضروری ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے مرکزی محکمہ انسدادِ منشیات (سی بی این) نے منشیات سے پاک ہندوستان کے تصور کی جانب آگاہی، برادری کی شرکت اور اجتماعی اقدام کو مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

افیون کی کاشت والے مختلف علاقوں میں منعقد کی گئی آگاہی سرگرمیوں میں 2 اکتوبر کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا، جو بابائے قوم شری ایم۔ کے۔ گاندھی کا یومِ پیدائش ہے۔ خود نظم و ضبط، سماجی ذمہ داری اور صحت مند معاشرے کے حوالے سے ان کا پیغام آج بھی منشیات کے استعمال کے خلاف کوششوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4605


(ریلیز آئی ڈی: 2318872) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी