بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ممبئی کا جواہر دویپ بھارت کا اولین پلاسٹک سے مبرا آئل ٹرمنل بنا


سربانند سونووال نے ممبئی پورٹ کے ’’سوَچھتا ابھیان‘‘ کے دوران اس سنگ میل کا اعلان کیا، گاندھی جی کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر صفائی ستھرائی کارکنان کو اعزاز سے نوازا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 OCT 2026 9:56PM by PIB Delhi

ممبئی پورٹ اتھارٹی نے اپنی 'جواہر دویپ مرین آئل ٹرمینل' کو پلاسٹک سے مبرا قرار دے دیا ہے، جو پورٹ کے پائیدار آپریشنوں کی جانب مہم میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ اعلان مہاتما گاندھی کی یومِ پیدائش کی مناسبت سے گریے گیٹ، اندرا ڈاک، ممبئی میں منعقدہ صفائی کے پروگرام 'سوچھتا ابھیان 2026'  کے دوران کیا گیا۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر (ایم او پی ایس ڈبلیو) سَربانند سونووال نے اس تقریب کی قیادت کی، جبکہ ممبئی پورٹ اتھارٹی (ایم بی پی اے) کے چیئرپرسن ڈاکٹر ایم انگاموتھو، ڈپٹی چیئرمین رویش کمار سنگھ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

جواہر دویپ، جو کہ پورٹ کے اہم آئل ٹرمینلز میں سے ایک ہے، کو پلاسٹک سے پاک قرار دیا جانا ممبئی پورٹ کے آپریشنز میں سنگل یوز پلاسٹک کو کم کرنے کی وسیع تر کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ سال بھر اپنے ڈاکس، رہائشی کالونیوں اور ساحلی علاقوں میں بھی اسی طرح پلاسٹک کے استعمال میں کمی لانے کی مہم جاری رکھے گی۔

سونووال نے کہا کہ صفائی ستھرائی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے 'سوچھ بھارت مشن' کے وژن کا محور رہی ہے، اور انہوں نے پلاسٹک کی کمی اور کچرے کے انتظام پر پورٹ اتھارٹی کے جاری کام کی تعریف کی۔

سربانند سونووال نے کہا، 'جواہر دویپ کا پلاسٹک سے مبرا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی بندرگاہیں ترقی بھی کر سکتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ صاف ستھری بھی رہ سکتی ہیں۔ ہمارے متحرک وزیرِ اعظم نریندر مودی کے وژن کے تحت، سوچھ بھارت محض ایک دن منانے تک محدود نہیں بلکہ کام کرنے کا ایک طریقہ کار بن چکا ہے، اور ہمارے صفائی ملازمین وہ ہیں جو اس ملک کی ہر بندرگاہ پر، ہر ایک دن، اس وژن کو حقیقت کا روپ دیتے ہیں۔'

پروگرام کا آغاز شمع روشن کرنے اور مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت نذر کرنے کے ساتھ ہوا، جس کے بعد سوچھتا کا حلف لیا گیا۔ اس موقع پر گزشتہ ایک سال کے دوران پورٹ کی 'سوچھ بھارت' پہل قدمیوں پر مبنی ایک مختصر فلم دکھائی گئی، جس کے بعد سونووال نے بندرگاہ کو صاف ستھرا اور فعال رکھنے میں صفائی ملازمین کے کردار کے اعتراف میں انہیں اعزاز سے نوازا۔

مرکزی وزیر نے صفائی ملازمین کے ساتھ براہِ راست بات چیت کی اور ان کے تجربات کے بارے میں جانا، جس کے بعد ان کے اعزاز میں چائے کی ایک دعوت منعقد کی گئی۔ پروگرام کے دوران، سونووال نے بندرگاہ کی 'آئل اسپل رسپانس' یعنی سمندر میں تیل کے پھیلاؤ کو روکنے والی سہولیات کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔

"حکام کے مطابق، اس تقریب کا اختتام بندرگاہ کے متعدد مقامات پر سونووال کی قیادت میں چلائی جانے والی ایک صفائی مہم کے ساتھ ہوا، جس میں '18 آئی ڈی' کا جنوبی علاقہ، او ایس آر کی سہولیات اور سمندر کی صفائی کی سرگرمی، 'بی پی ایکس نارتھ ایریا' کا گھاٹ، اور مورنگ اسٹاف کے بیت الخلا کی سہولت شامل تھی۔ یہ عملی مظاہرہ اس دن لیے گئے حلف کی پاسداری کا ثبوت تھا۔

انگاموتھو نے کہا کہ 'سوچھتا ابھیان' نے بندرگاہ کے صفائی کے عملے کی روزمرہ کی خدمات کا اعتراف کرنے اور مسلسل آپریشنل ترقی کے ساتھ ساتھ پائیدار اور ذمہ دارانہ آپریشنز کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کا ایک موقع فراہم کیا۔

ممبئی پورٹ اتھارٹی نے کہا کہ وہ مودی کے 'سوچھ بھارت وژن' کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ پائیداری اور ملازمین کی بہبود کو اس کے روزمرہ کے کام کاج کا مستقل حصہ بنایا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Screenshot2026-10-02215726_20261002215838_643c4f.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Screenshot2026-10-02215745_20261002215847_2c5dcf.png

****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4502


(ریلیز آئی ڈی: 2318593) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी