مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
محکمۂ ٹیلی مواصلات نے ’’سوچھتا ہی سیوا 2026‘‘ مہم اختتام پذیر کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 OCT 2026 8:15PM by PIB Delhi
محکمۂ ٹیلی مواصلات نے 17.09.2026 سے 02.10.2026 تک ’’سوچھتا ہی سیوا 2026‘‘ مہم چلائی، جس کا موضوع ’’صفائی میں شراکت، صاف ستھرا بھارت، ترقی یافتہ بھارت‘‘ تھا۔
اس مہم کے ذریعے ملک بھر میں ایک وسیع عوامی تحریک کو فروغ دیا گیا، جس میں شہریوں کو فعال طور پر شامل کرنے کے ساتھ ساتھ محکمۂ ٹیلی مواصلات کے صدر دفتر، علاقائی دفاتر، فیلڈ یونٹس اور متعلقہ سرکاری شعبے کے اداروں میں اعلیٰ عہدیداروں سے لے کر عملے تک سرکاری اہلکاروں کو متحرک کیا گیا۔
محکمے اور اس کے سرکاری شعبے کے اداروں و فیلڈ دفاتر نے مل کر ملک بھر میں صفائی کی وسیع مہمات چلائیں۔ ان مہمات کا خصوصی مقصد نظرانداز کیے گئے علاقوں اور نامزد صفائی کے ہدف والے مقامات کو تبدیل کرکے انہیں صاف ستھرا اور بحال کرنا تھا۔
صفائی مہم کا اختتام 02.10.2026 کو ہوا، جسے سوچھ بھارت دیوس کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم۔ سندھیا نے ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت ایک پودا لگایا۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4561
(ریلیز آئی ڈی: 2318566)
وزیٹر کاؤنٹر : 9