وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحری جہاز ترشول اسپین کے شہر ویلینسیا پہنچا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 OCT 2026 6:55PM by PIB Delhi

بھارتی بحری جہاز ترشول، جو اگلی صف کا گائیڈیڈ میزائل اسٹیلتھ فریگیٹ ہے، 30 ستمبر 2026 کو اسپین کے شہر ویلینسیا پہنچا۔ یہ جہاز بحیرہ روم، بحر اوقیانوس اور اس سے ملحقہ بحری خطوں میں جاری اپنی تعیناتی کے سلسلے میں یہاں پہنچا ہے۔

بندرگاہ پر قیام کے دوران آئی این ایس ترشول اسپینی بحریہ کے ساتھ پیشہ ورانہ تبادلۂ خیال، کراس ڈیک دوروں، کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ ان سرگرمیوں سے آپریشنل تجربات کے تبادلے اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو مزید فروغ دینے کے مواقع حاصل ہوں گے۔

بندرگاہ پر یہ قیام بھارتی بحریہ کی دوست ممالک اور شراکت دار بحری افواج کے ساتھ مسلسل بحری روابط کا حصہ ہے۔ اس تعیناتی کے دوران اس سے قبل آئی این ایس ترشول نے ٹولون میں فرانسیسی بحریہ کے ساتھ مشق ’ورونا‘ کے 24ویں ایڈیشن میں حصہ لیا، جس میں بندرگاہ اور سمندری مراحل کے دوران پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل تھیں (https://www.pib.gov.in/PressReleaseDetail.aspx?PRID=2317552)۔

یہ تعیناتی آپریشنل تیاری، بحری روابط اور بین الاقوامی رسائی کے تئیں بھارتی بحریہ کے عزم کو اجاگر کرتی ہے اور ایک محفوظ اور مستحکم بحری ماحول کے قیام میں معاون ہے۔

 

*********

 

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 4554


(ریلیز آئی ڈی: 2318456) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Assamese