وزارت دفاع
بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس 2026 کے دوسرے ایڈیشن کا اختتام
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 OCT 2026 11:30AM by PIB Delhi
بحریہ کے کمانڈروں کی دو سالہ کانفرنس 2026 کا دوسرا ایڈیشن 29 ستمبر سے 1 اکتوبر 2026 تک نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اعلیٰ سطح کی اس کانفرنس میں فوجی اور تزویراتی سطح پر بحریہ کی آپریشنل اور سازوسامانی تیاری کا جامع جائزہ لیا گیا۔ تین روزہ کانفرنس کے دوران وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل این ایس راجا سبرامنی اور چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل دھیرج سیٹھ نے بحریہ کے کمانڈروں سے بات چیت کی (https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2316492®=3&lang=1)۔
کانفرنس میں بحریہ کے کمانڈروں نے آپریشنل تیاری، لاجسٹکس اور دیکھ بھال کے اہم اہداف، نیز تربیت اور انسانی وسائل کے انتظام کے شعبے میں کیے گئے اصلاحات پر غور و خوض کیا۔ ان امور پر بدلتے ہوئے عالمی سلامتی کے ماحول اور ٹیکنالوجی میں تیز رفتار پیش رفت کے پس منظر میں تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں مصنوعی ذہانت (AI) کو اپنانا اور خودکار اور بغیر عملے کے نظاموں کا بڑھتا ہوا کردار بھی شامل ہے۔
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپنانے اور سیمی کنڈکٹرز، مصنوعی ذہانت (AI) اور کوانٹم ٹیکنالوجیز جیسے اہم شعبوں میں ملکی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل این ایس راجا سبرامنی نے قومی مفادات کے تحفظ میں بحریہ کے کردار کو ایک تزویراتی قوت افزا عنصر کے طور پر اجاگر کیا اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھارتی بحریہ کے آپریشنل عزم کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو اپنانے اور مقامی سطح پر تیاری کی سمت اس کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی پر مبنی تبدیلی، لچک اور دفاعی افواج کے درمیان زیادہ سے زیادہ انضمام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل دھیرج سیٹھ نے علاقائی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بھارتی فوج کی تیاریوں کا خاکہ پیش کیا۔
کمانڈروں کی کانفرنس کے دوران اہم غور و خوض میں مشترکہ فعالیت، مختلف اداروں کے مابین ہم آہنگی، وسائل کے بہترین استعمال اور ایک جنگی طور پر تیار، قابل اعتماد، متحد اور مستقبل کے لیے تیار فورس کی تشکیل کی سمت ایک اسٹریٹجک ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 4553
(ریلیز آئی ڈی: 2318449)
وزیٹر کاؤنٹر : 6