سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے بابو جگ جیون رام نیشنل فاؤنڈیشن میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کے تحت شجرکاری مہم کی قیادت کی؛ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما بھی مہم میں شامل ہوئے
صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لیے سوچھتا ہی سیوا 2026 مہم کے تحت شجرکاری مہم کا انعقاد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 OCT 2026 5:18PM by PIB Delhi
جاری سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2026 مہم کے ایک حصے کے طور پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزارت نے آج قومی راجدھانی میں بابو جگ جیون رام نیشنل فاؤنڈیشن (بی جے آر این ایف) میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ پہل کے تحت شجرکاری کی سرگرمی کا اہتمام کیا۔

شجرکاری مہم کی قیادت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے کی۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما بھی موجود تھے۔


ڈاکٹر وریندر کمار نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے اور بابو جگ جیون رام نیشنل فاؤنڈیشن کے عہدیداروں کے ساتھ شجرکاری کی سرگرمی میں حصہ لیا۔

مادر وطن زمین کے ذریعے قدرت کی پرورش اور ماؤں کے ذریعے انسانی زندگی کی پرورش کے درمیان مماثلت پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر کمار نے ماحولیات کے تحفظ اور نگہداشت کی اہمیت پر زور دیا۔

وزارت اور بی جے آر این ایف کے افسران اور عہدیداروں نے شجرکاری مہم میں فعال طور پر حصہ لیا اور ماحولیاتی تحفظ اور صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کی تخلیق کے لیے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا۔


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وریندر کمار نے ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ پہل کے وژن پر روشنی ڈالی، جس کا آغاز عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا۔

ڈاکٹر وریندر کمار نے تمام شرکا پر زور دیا کہ وہ مادر وطن زمین کو صاف ستھرا اور صحت مند رکھنے کے لیے اپنا تعاون دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے اجتماعی کوششیں آنے والی نسلوں کے لیے زیادہ صحت مند اور پائیدار ماحول پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر وریندر کمار اور شری بی ایل ورما نے مہاتما گاندھی اور شری لال بہادر شاستری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ معززین نے بابو جگ جیون رام کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ڈاکٹر وریندر کمار نے افسران اور شرکا کو صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کے لیے تعاون کرنے کا عہد بھی دلایا۔

وزارت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ شجرکاری مہم سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی سوچھتا ہی سیوا 2026 مہم کے مقاصد اور سوچھ بھارت اور وکست بھارت کے وسیع تر وژن کے تئیں اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہل شہری سبز مقامات کی نگہداشت اور ماحولیاتی تحفظ میں اجتماعی شرکت کی حوصلہ افزائی کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کے تحت شجرکاری کی سرگرمی ماحولیاتی ذمہ داری اور پائیدار ترقی کے پیغام کو تقویت دیتی ہے، جبکہ شہریوں اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ صاف ستھرے، سرسبز اور صحت مند ہندوستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
***
(ش ح۔اس ک )
UR-4542
(ریلیز آئی ڈی: 2318338)
وزیٹر کاؤنٹر : 8