امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم نے سوچھتا ہی سیوا-2026 مہم کا اختتام کیا


سوچھتا ہی سیوا-2026: ڈی ایف پی ڈی نے ملک گیر سطح پر صفائی ستھرائی اور بیداری کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 OCT 2026 4:13PM by PIB Delhi

محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) نے ملک بھر میں صفائی ستھرائی اور بیداری کی مختلف سرگرمیوں کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا-2026 (ایس ایچ ایس-2026) مہم کا 2 اکتوبر 2026 کو کامیابی کے ساتھ اختتام کیا۔

اس مہم کا آغاز 17 ستمبر 2026 کو سوچھتا عہد کے ساتھ ہوا۔ پندرہ روزہ مہم کے دوران، ڈی ایف پی ڈی نے اپنے سرکاری شعبے کے اداروں (پی ایس یوز) اور منسلک و ماتحت دفاتر کے ساتھ مل کر مرکزی حکومت کے دفاتر میں صفائی مہمات، گھر گھر بیداری مہمات، ڈرائنگ مقابلوں، واکاتھون، ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کے تحت شجرکاری، ’’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘‘ سرگرمیوں اور نظم خوانی، نوکڑ ناٹک اور نعرہ نویسی سمیت مختلف ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا۔

سوچھ بھارت دیوس کے موقع پر، افسران اور اہلکاروں نے صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں حصہ لیا، جس سے صفائی اور صفائی کارکنوں کے وقار کے پیغام کو مزید تقویت ملی۔

اختتامی دن محکمہ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 157ویں یوم پیدائش کے موقع پر، جسے سوچھ بھارت دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے، گلہائے عقیدت پیش کیے۔ صفائی متروں کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں، دفتر کے احاطے میں صفائی اور حفظانِ صحت برقرار رکھنے میں ان کے تعاون کے لیے انہیں تحائف سے نوازا گیا۔

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے بھی اپنے صدر دفتر میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا، جہاں صفائی کارکنوں کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں تحائف اور اعزازات سے نوازا گیا۔

سنٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی) نے شجرکاری مہم کے ذریعے ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم میں حصہ لیا۔ حکام نے صفائی، ماحولیاتی پائیداری اور عوامی شرکت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مائی گو پورٹل کے ذریعے سوچھتا عہد بھی لیا۔

آئی جی ایم آر آئی، حیدرآباد اور لدھیانہ کے عہدیداروں نے شجرکاری مہم چلا کر ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم میں حصہ لیا۔ اسی طرح کی شجرکاری سرگرمی سنٹرل گرین اینالیسس لیبارٹری، سی جی او کمپلیکس، نئی دہلی کے عہدیداروں نے بھی 2 اکتوبر 2026 کو منعقد کی۔

محکمہ نے سوچھتا کے جذبے کو برقرار رکھنے اور مہم کی مدت کے اختتام کے بعد بھی صفائی، ماحولیاتی ذمہ داری اور عوامی شرکت کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-4532


(ریلیز آئی ڈی: 2318263) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी