نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مائی بھارت – این ایس ایس نے نشہ مکت یووا ابھیان کے تحت ملک گیر سطح پر ’’ہیلتھ واک / رن‘‘ کا اہتمام کیا
تمام تر منتخب کردہ 198 اداروں میں 1.11 لاکھ سے زائد نوجوانوں نے ہیلتھ واک/ رَن، ہیریٹیج واک اور نشہ مکت یووا سنکلپ میں حصہ لیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 8:18PM by PIB Delhi
وزارتِ امورِ نوجوانان اور کھیل کود نے، مائی بھارت-نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے تعاون سے، آج "نشہ مکت یوا فار وِکست بھارت" مہم کے ایک حصے کے طور پر ملک گیر سطح پر "ہیلتھ واک/رن – اسٹیپ اپ، اسٹے ایڈکشن فری" (کا انعقاد کیا۔ یہ سرگرمی اس مہم کے پہلے مہینے کے موضوع "مائی ہیلتھ، مائی پرائڈ کے تحت تیسرے ہفتے کی سرگرمی کے طور پر منعقد کی گئی، جو 198 منتخب کردہ اداروں اور ان کے گود لیے گئے دیہاتوں میں چلائی گئی، جس کا مقصد نوجوانوں اور سماج کو صحت مند اور نشہ مقت زندگی گزارنے کے پیغام کے گرد متحرک کرنا تھا۔

اس ملک گیر پہل قدمی کا مقصد باقاعدہ جسمانی سرگرمیوں اور صحت مند طرزِ زندگی کے انتخاب کو فروغ دینا تھا، اور ساتھ ہی نشے سے مبرا معاشرے کے لیے نوجوانوں کے عزم کا ایک واضح مظاہرہ پیش کرنا تھا۔ ان تقاریب کا آغاز فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹرز اور فٹنس کلب کے ٹرینرز کی زیرِ نگرانی وارم اپ سیشنز سے ہوا، جس کے بعد مقامی کھیلوں کے حکام، نوجوان رہنماؤں اور دیگر معززین نے ہری جھنڈی دکھا کر سرگرمی کا آغاز کیا۔ اس کے بعد شرکاء نے 'مائی بھارت' کے یوتھ رضاکاروں، کمیونٹی کے اراکین اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کی قیادت میں طے شدہ واک/رن روٹس پر چہل قدمی اور دوڑ شروع کی۔
اس پہل قدمی کے ایک حصے کے طور پر، کئی مقامات پر ہیریٹیج واک کو بھی شامل کیا گیا، جس نے شرکاء کو جسمانی سرگرمی کے ساتھ ساتھ مقامی تاریخ اور ثقافتی ورثے کی تعریف و شناخت کو یکجا کرنے کا موقع فراہم کیا۔ ان چہل قدمیوں نے نوجوانوں کو فٹنس، آؤٹ ڈور سرگرمیوں اور مقامی ورثے پر فخر کے احساس کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اپنی برادریوں کے ساتھ جڑنے کا ایک بہترین موقع فراہم کیا۔

ان تقریبات میں نشہ مکت یووا سنکلپ بھی شامل تھا، جس کے ذریعہ نوجوان شرکاء نے نشے مبرا طرز حیات کو برقرار رکھنے منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں تعاون دینے کا حلف لیا۔ رضاکاروں نے مہم کے پیغام کو مضبوطی کے ساتھ پیش کرنے کے لیے پورے راستے بینر، تختیاں پکڑے رکھیں اور نعروں لگائے، اور دستیاب مشاورت اور معاون خدمات کے بارے میں معلومات ساجھا کیں۔
ملک گیر مہم میں 1,11,112 شرکاء نے حصہ لیا۔ 'ہیلتھ واک/رن' کے شعبے میں 39,288 نوجوانوں کی شرکت ریکارڈ کی گئی، جن میں 19,012 مرد اور 20,276 خواتین شرکاء شامل تھیں، اور انہوں نے مجموعی طور پر 712.3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ 'ہیریٹیج واک' کے شعبے میں 30,986 نوجوانوں نے حصہ لیا، جن میں 15,964 مرد اور 15,022 خواتین شامل تھیں، اور انہوں نے مجموعی طور پر 573 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ مزید برآں، 40,838 نوجوانوں نے، جن میں 19,885 مرد اور 20,953 خواتین شامل تھیں، 'نشہ مکت یووا سنکلپ' لیا۔

یہ سرگرمی 'نشہ مکت یووا فار وکست بھارت' مہم کے 'روک تھام' ستون کے تحت نافذ کی گئی، جو آگاہی، مثبت شمولیت اور صحت مند طرزِ زندگی کے انتخاب کے ذریعے منشیات کی روک تھام پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ نوجوانوں، تعلیمی اداروں اور مقامی برادریوں کو یکجا کر کے، 'ہیلتھ واک/رن' نے جسمانی سرگرمی، ساتھیوں کے ساتھ مثبت میل جول، ڈسپلن اور آؤٹ ڈور کی پائیدار عادات کی حوصلہ افزائی کی، جس سے نوجوانوں میں جسمانی اور ذہنی صحت کو فروغ دینے کے وسیع تر مقصد میں مدد ملی۔
'نشہ مکت یووا فار وکست بھارت ابھیان' کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال سے وابستہ خطرات کے بارے میں مسلسل آگاہی پیدا کرنا اور انہیں باخبر، صحت مند اور ذمہ دارانہ طرزِ زندگی کا انتخاب کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ ملک گیر اقدامات کے ایک سلسلے کے ذریعے، 'مائی بھارت' اور 'این ایس ایس' منشیات کی روک تھام، آگاہی اور اجتماعی کارروائی پر مرکوز سرگرمیوں میں نوجوانوں اور برادریوں کو شامل کر رہے ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4485
(ریلیز آئی ڈی: 2317983)
وزیٹر کاؤنٹر : 11