سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر وریندر کمار اور جناب بی ایل ورما آئندہ روز سوَچھ بھارت دیوس کے موقع پر بزرگ شہریوں کے درمیان معاون آلات تقسیم کریں گے


ڈاکٹر وریندر کمار سوَچھتا ہی سیوا 2026 مہم کے تحت ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ شجرکاری مہم کی قیامدت کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2026 8:16PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت کی جانب سے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود اور وقار کے لیے مسلسل عزم کے ایک حصے کے طور پر، سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے معزز وزیر ڈاکٹر وریندر کمار، کل یہاں قومی دارالحکومت میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں ایک پروگرام کے دوران بزرگ شہریوں میں امدادی آلات تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے معزز وزیرِ مملکت شری بی ایل ورما بھی رونق افروز ہوں گے۔

وزارت کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اطلاع دی ہے کہ راشٹریہ وایوشری یوجنا (آر وی وائی) کے تحت، نئی دہلی اور قومی دارالحکومت کے خطے میں واقع معمر شہریوں کے گھروں میں رہنے والے 114 بزرگ شہریوں کو 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے کل 662 امدادی آلات اور معاون وسائل بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے۔ ان آلات کی نشاندہی ستمبر 2026 میں منعقدہ تشخیصی کیمپوں کے ذریعے مستفید ہونے والے افراد کی انفرادی ضروریات کے مطابق کی گئی ہے۔

ان معاون آلات میں فولڈنگ وہیل چیئرز ، بیت الخلاء کی سہولت والی وہیل چیئرز، بیساکھیاں، لاٹھیاں، سماعت کے آلات، ریڑھ کی ہڈی کے سپورٹ والے آلات، واکرز، گردن کی پٹی، کموڈ والی کرسیاں، گھٹنے کے بریسز، ایل ایس بیلٹس،  تین اور چار ٹانگوں والی لاٹھیاں، اور نرم بیٹھنے والے گدے شامل ہیں۔

یہ پہل قدمی بزرگ شہریوں کو وقار، اچھی صحت اور خود مختاری کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے محکمہ سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Screenshot2026-10-01201557_20261001201653_7874aa.png

محکمہ سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات ملک میں بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے مرکزی محکمہ ہے۔ اس کا 'سینئر سٹیزنز ڈویژن' ریاستی حکومتوں، غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کے ساتھ قریبی تعاون سے بزرگوں کے لیے پالیسیاں اور پروگرام مرتب اور نافذ کرتا ہے۔ یہ ڈویژن سرپرست اسکیم اٹل وایو ابھیودے یوجنا (اے وی وائی اے وائی) کی نگرانی کرتا ہے، اور راشٹریہ وایوشری یوجنا اس کا ایک اہم حصہ ہے۔

راشٹریہ وایوشری یوجنا پر عمل در آمد آرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او) کے ذریعے کیا جاتا ہے، جو کہ وزارتِ سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے تحت ایک سرکاری کمپنی ہے۔ امدادی آلات کی یہ تقسیم حکومت کے وِکست بھارت@2047 کے وژن کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانا اور معمر شہریوں سمیت ہر شہری کو وقار، اچھی صحت اور خود مختاری کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے۔

سوَچھتا ہی سیوا 2026 مہم کے تحت، آئندہ روز سوَچھ بھارت دیوس کے موقع پر سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے معزز وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کی قیادت میں "ایک پیڑ ماں کے نام" کے موضوع کے ساتھ شجر کاری کی ایک مہم چلائی جائے گی۔ یہ شجر کاری مہم نئی دہلی میں واقع بابو جگجیون رام نیشنل فاؤنڈیشن میں منعقد ہونا طے پائی ہے۔ یہ پہل قدمی ماحولیاتی پائیداری، صفائی ستھرائی اور اجتماعی ذمہ داری کے پیغام کو تقویت دے گی، جبکہ شہریوں کو ایک سرسبز، صاف ستھرے اور صحت مند بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون پیش کرنے کی ترغیب فراہم کرے گا۔

راشٹریہ وایوشری یوجنا، جس کا آغاز یکم اپریل 2017 کو ہوا تھا، مکمل طور پر حکومتِ ہند کے فنڈز سے چلتی ہے اور عمر رسیدگی کی وجہ سے جسمانی کمزوری کا شکار اہل معمر شہریوں کو مفت امدادی آلات فراہم کرتی ہے۔

اس اسکیم کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد بزرگ شہریوں کو 55 لاکھ سے زائد امدادی آلات فراہم کیے جا چکے ہیں، جن میں مستفید ہونے والوں میں تقریباً 45 فیصد خواتین ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 109 پردھان منتری دیویاشا وایوشری کیندر (پی ایم ڈی – وی کے) کام کر رہے ہیں۔

یہ پہل قدمیاں ہمہ جہت ترقی، معمر شہریوں کے وقار، ماحولیاتی پائیداری اور جن بھاگیداری کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں، جو سوَچھ بھارت اور وِکست بھارت کے وسیع تر وژن میں اپنا تعاون پیش کر رہی ہیں۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4484


(ریلیز آئی ڈی: 2317975) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी