محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 6: کارکردگی، صفائی اور شہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2026 7:22PM by PIB Delhi

وزارتِ محنت و روزگار خصوصی مہم 6پر عمل درآمد کر رہی ہے جس کا مرکز زیر التواء معاملات کا بروقت نمٹارا، صفائی اور جگہ کے انتظام میں بہتری، انتظامی کارکردگی اور شہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی ہے۔ اس مہم کا مقصد طویل عرصے سے زیر التواء معاملات کے حل میں تیزی لانا ہے، جن میں اراکینِ پارلیمنٹ اور ریاستی حکومتوں کے مراسلات، وزارتوں کے باہمی رابطے، پارلیمانی یقین دہانیاں، وزیر اعظم کے دفتر  کے حوالے اور عوامی شکایات شامل ہیں۔ اس کا مقصد انتظامی عمل کو ہموار کرنا، زیر التواء کاموں کے بوجھ کو کم کرنا اور شہریوں کے مفاد میں معاملات کو جلد نمٹانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس مہم میں موجودہ قواعد و ضوابط اور طریقہ کار کا جامع جائزہ لینا بھی شامل ہے تاکہ غیر ضروری تعمیلی تقاضوں کی نشاندہی کر کے انہیں ختم کیا جا سکے، عمل کو آسان بنایا جا سکے اور ایک زیادہ موثر اور شہریوں کے لیے سازگار ریگولیٹری نظام کو فروغ دیا جا سکے۔

اس میں وزارت، اس کے منسلک اور ماتحت دفاتر نیز خود مختار اداروں میں صفائی اور جگہ کے بہتر استعمال پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ غیر ضروری سامان کے پھیلاؤ کو کم کرنے، دستیاب جگہ کا بہترین استعمال کرنے اور صاف ستھرے، منظم اور پیداواری کام کے ماحول کو تشکیل دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ماحولیاتی اصولوں کے مطابق ای-ویسٹ (الیکٹرانک کچرے) کو مناسب طریقے سے جمع کرنے، الگ کرنے اور ٹھکانے لگانے پر بھی خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔

تیاری کے مرحلے 15 تا 30 ستمبر 2026 کے دوران، وزارت نے اہم اہداف مقرر کیے، جن میں ایک لاکھ سے زائد فزیکل (کاغذی) فائلوں کا جائزہ لینا اور انہیں منظم کرنا، ملک بھر میں 2,000 سے زائد مقامات پر صفائی اور جگہ خالی کرنے کی سرگرمیاں انجام دے کر ایک لاکھ مربع فٹ سے زیادہ قابلِ استعمال جگہ پیدا کرنا، اور 30,000 سے زائد عوامی شکایات اور 5,000 سے زائد شکایتی اپیلوں کو نمٹانا شامل تھا۔

عمل درآمد کے مرحلے 2 تا 31 اکتوبر 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی، وزارت تیاری کے مرحلے میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھائے گی۔ طے شدہ اہداف کے حصول، زیر التواء کاموں میں کمی، کام کی جگہ کے حالات میں بہتری، عمل کو ہموار کرنے اور موثر و شہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے لیے مربوط کوششیں جاری رہیں گی۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 4481

 


(ریلیز آئی ڈی: 2317954) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी