مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی سی آئی ایل نے سال 26-2025 میں حکومت ہند کو 43.86 کروڑ روپے کا منافعہ فراہم کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 5:04PM by PIB Delhi
ٹیلی کمیونیکیشنز کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ (ٹی سی آئی ایل) نے آج سال 26-2025 کے لیے حکومت ہند کو 43.86 کروڑ روپے کا منافعہ ادا کیا۔ چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب سید توصیف عباس نے محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کے سکریٹری جناب امیت اگروال کی موجودگی میں مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا کو منافعہ کا چیک پیش کیا۔

ٹی سی آئی ایل کا قیام اگست 1978 میں عمل میں آیا تھا اور یہ حکومت ہند کے محکمہ ٹیلی مواصلات کے انتظامی کنٹرول میں ہے۔ کمپنی میں حکومت کی 100 فیصد ایکویٹی ہے۔ سال 26-2025 میں ٹی سی آئی ایل نے 3,335 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی اور ٹیکس کے بعد 146 کروڑ روپے کا منافع کمایا۔
گزشتہ 5 برسوں میں ٹی سی آئی ایل کی آمدنی میں 115 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو مالی سال 2022-2021 میں 1,596 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال26-2025 میں 3,442 کروڑ روپے ہوگئی۔ ٹی سی آئی ایل منافعہ کمانے والی منی رتن سرکاری کمپنی ہے اور اس نے حکومت کو مجموعی طور پر 4,146 کروڑ روپے کا منافعہ ادا کیا ہے، جس میں مالی سال 25-2024 میں ادا کیے گئے3,728 کروڑ روپے کا خصوصی منافعہ بھی شامل ہے۔
ٹی سی آئی ایل ایک متنوع مرکزی سرکاری ادارہ (سی پی ایس ای) ہے، جو ہندوستان اور بیرونِ ملک ٹیلی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ ٹی سی آئی ایل دنیا بھر کے 70 سے زائد ممالک میں منصوبے مکمل کر چکا ہے۔ فی الحال بیرونِ ملک اس کی سرگرمیاں مملکتِ سعودی عرب، کویت، عمان، ماریشس، بھوٹان اور نیپال میں جاری ہیں۔ اس کے علاوہ 15 سے زائد افریقی ممالک میں جاری‘پان افریقہ ای-ودیا بھارتی اینڈ آروگیہ بھارتی نیٹ ورک’ کا پروجیکٹ بھی ٹی سی آئی ایل کے زیرِ عمل ہے۔
کمپنی حکومت ہند کے کئی اہم اور اعلیٰ قیمت والے منصوبوں پر بھی عمل درآمد کر رہی ہے، جن میں دفاعی این ایف ایس منصوبہ، بحریہ کے او ایف سی منصوبے، یو ایس او ایف سے مالی اعانت یافتہ اے پی ایس ایف ایل اور تلنگانہ فائبر پروجیکٹ، بی بی این ایل وی سیٹ، شمال مشرقی خطے میں بھارت نیٹ مرحلہ-III پروجیکٹ، بی ایس این ایل سپر ایج راؤٹر پروجیکٹ، بہار میں اسٹیٹ وائیڈ ایریا نیٹ ورک اور انڈین کوسٹ گارڈ اور ریاست چھتیس گڑھ میں ڈیٹا سینٹر کے منصوبے شامل ہیں۔.
*****
ش ح۔م ش ع۔ اش ق
U. No- 4460
(ریلیز آئی ڈی: 2317800)
وزیٹر کاؤنٹر : 8