وزارتِ تعلیم
این ایم ایم ایس ایس اسکالرشپ کے لیے درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 اکتوبر 2026 کر دی گئی ہے
اہل طلبہ کو سالانہ 12,000 روپے کی اسکالرشپ دی جائے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 4:36PM by PIB Delhi
مرکزی وزارتِ تعلیم نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے نیشنل مینز-کم-میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 اکتوبر 2026 کر دی ہے۔ اس توسیع سے اہل طلبہ کو نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر اپنی درخواستیں مکمل کرنے کے لیے مزید وقت ملے گا اور متعلقہ حکام کے ذریعے درخواستوں کی بروقت تصدیق میں بھی سہولت ہوگی۔
نظر ثانی شدہ شیڈول درج ذیل ہے۔
|
پروسیس
|
آخری تاریخ
|
|
درخواست جمع کرنا
|
31 اکتوبر 2026
|
|
انسٹی ٹیوٹ نوڈل آفیسر(ایل 1) تصدیق
|
15 نومبر 2026
|
|
ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر (ایل 2) تصدیق
|
30 نومبر 2026
|
نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) طلبہ کی درخواستوں کے لیے یکم جون 2026 سے کھلا ہوا ہے۔ طلبہ کو اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے سے پہلے پورٹل پر یک وقتی رجسٹریشن (او ٹی آر) مکمل کرنا ہوگا۔ 30 ستمبر 2026 تک 88,522 نئی اور 1,97,133 تجدید کی درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔
وہ طلبہ جنہوں نے اپنی درخواستیں پہلے ہی جمع کرا دی ہیں، انہیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کی درخواستوں کی متعلقہ ادارہ جاتی نوڈل افسر (ایل 1) کے ذریعے 15 نومبر اور ضلعی نوڈل افسر(ایل 2) کے ذریعے 30 نومبر 2026 تک تصدیق ہو جائے۔
نیشنل مینز-کم-میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کا مقصد معاشی طور پر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت طلبہ کی مدد کرنا اور انہیں آٹھویں جماعت کے بعد بارہویں جماعت تک اپنی تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔
اس اسکیم کے تحت ہر سال نویں جماعت کے اہل طلبہ کو ایک لاکھ نئی اسکالرشپس دی جاتی ہیں، جو متعلقہ ریاستی حکومتوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کی جانب سے منعقد کیے جانے والے انتخابی امتحان میں کامیاب ہوتے ہیں۔ مقررہ تعلیمی شرائط پوری کرنے کی صورت میں اسکالرشپ دسویں سے بارہویں جماعت تک تجدید کے ذریعے جاری رکھی جاتی ہے۔
ریاستی سرکاری، سرکاری امداد یافتہ اور مقامی اداروں کے زیر انتظام اسکولوں میں زیر تعلیم اہل طلبہ کو سالانہ 12,000 روپے کی اسکالرشپ دی جاتی ہے، جو براہِ راست فائدہ کی منتقلی (ڈی بی ٹی) کے ذریعے ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جاتی ہے۔
انتخابی امتحان میں شرکت کے لیے طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے ساتویں جماعت میں کم از کم 55 فیصد نمبر یا مساوی گریڈ حاصل کیا ہو۔ درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے طلبہ کو اس میں 5 فیصد نمبروں کی رعایت دی گئی ہے۔ درخواست گزار کے والدین کی سالانہ آمدنی 3.50 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
********
(ش ح ۔ م م ع۔ت ا )
U. No.4455
(ریلیز آئی ڈی: 2317797)
وزیٹر کاؤنٹر : 7