پارلیمانی امور کی وزارت
سوچھتا ہی سیوا مہم 2026 کے تحت پارلیمانی امور کے وزیر نے ’’ایک دن – ایک گھنٹہ – ایک ساتھ شرم دان‘‘ مہم کی قیادت کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 3:48PM by PIB Delhi
ملک گیرسوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم 2026‘‘ کے تحت پارلیمانی امور کی وزارت نے آج نئی دہلی کے پیشوا روڈ پر واقع نو و یگ اسکول میں ’’ایک دن – ایک گھنٹہ – ایک ساتھ شرم دان‘‘ پروگرام کا انعقاد کیا۔
مرکزی وزیر برائے پارلیمانی و اقلیتی امور جناب کرن رجیجو نے اس صفائی مہم کی قیادت ے کی۔ اس موقع پر پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب نکُنج بہاری ڈھل، این ڈی ایم سی کے چیئرمین جناب منوج کمار دویدی، پارلیمانی امور کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش اور نوویگ اسکول کی پرنسپل محترمہ میناکشی کوشک کے علاوہ وزارت کے افسران و اہلکار، نوویگ اسکول کے اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر تمام شرکاء کو سوچھتا کا حلف بھی دلایا گیا، جس میں انہوں نے صفائی ستھرائی کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا اور صفائی کو اپنی روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنانے کا عہد کیا۔
پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو، سکریٹری جناب نکُنج بہاری ڈھل، این ڈی ایم سی کے چیئرمین جناب منوج کمار دویدی اور پارلیمانی امور کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے ’ ایک پیڑ ماں کے نام ابھیان‘‘ کے تحت اسکول کے احاطے میں پودے لگائے۔ شجرکاری کی اس سرگرمی نے ماحولیاتی ذمہ داری کے جذبے کی عکاسی کی اور ’ سوچھتا ہی سیوا‘مہم کے مقاصد کو پروان چڑھایا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این ڈی ایم سی کے چیئرمین جناب منوج کمار دویدی نے نوویگ اسکول میں وزیر موصوف اور پارلیمانی امور کی وزارت کی موجودگی پر اظہارِ تشکرپیش کیا۔ انہوں نے اپنی اور اسکول کی جانب سے سوچھتا ہی سیوا سرگرمی کے انعقاد کے لیے نوویگ اسکول کا انتخاب کرنے پر وزارت کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں تمام متعلقہ فریقوں کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔
پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب نکُنج بہاری ڈھل نے پروگرام کے بہتر تال میل اور انعقاد کے لیے نوویگ کوآپریٹو سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صاف ستھرے ہندوستان کے لیے مہاتما گاندھی کے وژن کو اجاگر کیا اور یاد دہانی کرائی کہ 2 اکتوبر 2014 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھ بھارت مشن کا آغاز کیا تھا، جس سے ملک گیر صفائی مہم کو نئی رفتار ملی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صفائی کے لیے عوامی شراکت داری کو مزید بہتر بنانے کے مقصد سے 2017 میں سوچھتا ہی سیوا مہم شروع کی گئی تھی۔
سکریٹری نے زور دے کر کہا کہ سوچھتا ہر شخص کی ذمہ داری ہے اور یہ محض حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صفائی کا پیغام اپنے اسکول سے اپنے گھروں اور پھر پورے معاشرے تک پہنچائیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمارا اجتماعی عزم صرف ہندوستان کو صاف ستھرا بنانے تک محدود نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ایک ترقی یافتہ، جامع اور ترقی پسند ہندوستان یعنی ’وکست بھارت‘ کی تعمیر میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
طلبہ اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی و اقلیتی امور کے مرکزی وزیرجناب کرن رجیجو نے کہا کہ اگرچہ وہ پہلے بھی نوویگ اسکول کے بارے میں سنتے رہے ہیں، لیکن انہیں اس اسکول کا دورہ کرنے اور سوچھتا ہی سیوا پروگرام میں شرکت کا موقع ملنے پر خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے اساتذہ اور طلبہ سے بات چیت کی اور صفائی مہم میں ان کی شرکت کو سراہا۔
وزیر موصوف نے یاد دلایا کہ ماضی میں صفائی ستھرائی کو اکثر صرف صفائی کارکنوں کا کام یا نچلے درجے کا کام سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں وزیر اعظم کی جانب سے لال قلعہ کی صفائی کی اپیل سمیت سوچھ بھارت مشن کے آغاز نے صفائی کو عوامی تحریک اور قومی مشن میں تبدیل کر دیا۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صفائی کو محض ایک روزہ علامتی سرگرمی تک محدود نہیں رکھا جا سکتا، جناب رجیجو نے کہا کہ ’’ایک دن – ایک گھنٹہ – ایک ساتھ‘‘ اجتماعی شرکت کی علامت ہے، لیکن سوچھتا کے جذبے کو پورے دن اور ہر روز اپنانا ضروری ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں صفائی ستھرائی پر مسلسل عمل کریں اور اس کا پیغام اسکول سے اپنے گھروں اور معاشرے تک پہنچائیں۔
پروگرام کے کامیاب انعقاد میں فعال شرکت اور تعاون کے لیے وزیر موصوف نے پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری، این ڈی ایم سی کے چیئرمین، پارلیمانی امور کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری، نوو یُگ اسکول کی پرنسپل، اساتذہ اور عملے، وزارت کے افسران و اہلکار اور تمام طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس پروگرام میں پارلیمانی امور کی وزارت کے افسران و اہلکاروں، نوویگ اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے پُرجوش انداز میں شرکت کی، جس سے سوچھتا مہم میں اجتماعی ذمہ داری اور عوامی شراکت داری کے جذبے کی عکاسی ہوئی۔
صفائی ستھرائی کو روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنانے اور صاف ستھرے، صحت مند اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں مسلسل اپنا تعاون دینے کے اجتماعی عزم کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
****
ش ح۔ م ع ن-ت ع
(U: 4444)
(ریلیز آئی ڈی: 2317737)
وزیٹر کاؤنٹر : 11