ٹیکسٹائلز کی وزارت
وزارتِ ٹیکسٹائل نے آر او ایس سی ٹی ایل اسکیم میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع کردی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 SEP 2026 8:58PM by PIB Delhi
وزارتِ ٹیکسٹائل نے ملبوسات، پوشاک اور تیار شدہ مصنوعات کی برآمدات کے لیے آر او ایس سی ٹی ایل اسکیم میں مزید 3 ماہ، یعنی 1 اکتوبر سے 31 دسمبر 2026 تک توسیع کردی ہے۔ یہ توسیع موجودہ شرحوں اور نافذ العمل رہنما ہدایات کے تحت کی گئی ہے۔
7 مارچ 2019 سے نافذ اس اسکیم کے تحت ریاستی اور مرکزی سطح کے ان اہل ٹیکسوں اور محصولات کی واپسی کی جاتی ہے جو دیگر ذرائع سے واپس نہیں کیے جاتے۔ برآمدات کو صفر شرحِ محصول کے اصول پر مبنی یہ اسکیم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ ایسے ملکی ٹیکس اور محصولات برآمد کی جانے والی مصنوعات پر اضافی بوجھ نہ بنیں۔ اس طرح بھارت کے ملبوسات اور تیار شدہ مصنوعات کے شعبے کی عالمی مسابقتی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔
2025-26 کے دوران اس اسکیم سے 444 سے زیادہ اضلاع میں 15,400 سے زائد برآمد کنندگان مستفید ہوئے، جن میں زیادہ تر چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں شامل تھیں۔ اس اسکیم کا وسیع جغرافیائی دائرہ اس بات کو نمایاں کرتا ہے کہ یہ مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے پیداواری نظام کی معاونت اور عالمی منڈیوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے برآمد کنندگان کی شرکت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اس توسیع سے برآمد کنندگان کے لیے پالیسی کا تسلسل اور پیش بینی کا یقین برقرار رہے گا اور بڑھتی ہوئی عالمی تجارتی مسابقت کے ماحول میں بھارت کے محنت پر مبنی اور قدر میں اضافہ کرنے والے ملبوسات اور تیار شدہ مصنوعات کے شعبے کی مسابقتی صلاحیت بھی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4403
(ریلیز آئی ڈی: 2317402)
وزیٹر کاؤنٹر : 10