بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے کرسٹل کراپ پروٹیکشن لمیٹڈ کے ذریعے ایف ایم سی انڈیا کی 100 فیصد حصص داری کے حصول کو منظوری دے دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 SEP 2026 5:46PM by PIB Delhi
کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے کرسٹل کراپ پروٹیکشن لمیٹڈ کے ذریعے ایف ایم سی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی 100 فیصد حصص داری کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ لین دین کے تحت کرسٹل کراپ پروٹیکشن لمیٹڈ (کرسٹل کراپ)، ایف ایم سی نیدرلینڈز ہولڈنگز II بی وی اور اس کے ملحقہ اداروں سے ایف ایم سی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (ایف ایم سی انڈیا) کی مکمل طور پر ڈیلوٹڈ بنیاد پر 100 فیصد حصص داری حاصل کرے گی۔
کرسٹل کراپ بھارت میں 1994 میں قائم کی گئی ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔ یہ فصلوں کے تحفظ سے متعلق مصنوعات، بیج اور زرعی آلات کی تیاری، ترقی اور تقسیم کے شعبے میں کام کرتی ہے۔ اس کی فصلوں کے تحفظ سے متعلق مصنوعات میں (الف) گھاس پھوس مار ادویات، (ب) فنگس کش ادویات، (ج) کیڑے مار ادویات، (د) بیجوں کا علاج اور (ہ) پودوں کی صحت اور غذائیت سے متعلق مصنوعات شامل ہیں۔
ایف ایم سی انڈیا ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے، جو بھارت کے قوانین کے تحت 2000 میں قائم کی گئی تھی۔ یہ ایک زرعی کیمیکل کمپنی ہے، جو فصلوں کے تحفظ سے متعلق مصنوعات کی تیاری اور مارکیٹنگ کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ ان مصنوعات میں کیڑے مار ادویات، گھاس پھوس مار ادویات، فنگس کش ادویات، بیجوں کے علاج اور پودوں کی صحت و غذائیت سے متعلق مصنوعات شامل ہیں۔
ایف ایم سی انڈیا کا تعلق ایف ایم سی کارپوریشن گروپ سے ہے۔ ایف ایم سی کارپوریشن اپنے ذیلی اداروں اور دنیا بھر میں موجود ملحقہ اداروں کے ذریعے فصلوں کے تحفظ سے متعلق مصنوعات کی ترقی، تیاری، مارکیٹنگ اور فروخت کے شعبے میں کام کرتی ہے۔ ان مصنوعات میں کیڑے مار ادویات، گھاس پھوس مار ادویات، فنگس کش ادویات اور پودوں کی صحت و غذائیت سے متعلق مصنوعات شامل ہیں۔
***
ش ح۔ ا ک۔ ر ب
U.NO.4376
(ریلیز آئی ڈی: 2317230)
وزیٹر کاؤنٹر : 7