بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے بی این پی پاریبا کارڈیف کے ذریعے انڈیا فرسٹ لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے بعض ایکویٹی شیئر سرمایہ کے حصول کی منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 SEP 2026 5:49PM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے انڈیا فرسٹ لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے مخصوص ایکویٹی حصص کو بی این پی پریباس کارڈیف کی جانب سے حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ لین دین کے تحت فرانس کی کمپنی بی این پی پریباس کارڈیف،(حصول کرنے والی کمپنی) انڈیا فرسٹ لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ (حصول کی گئی کمپنی )کے مخصوص ایکویٹی حصص حاصل کرے گی۔
بی این پی پریباس ایس اے (بی این پی پریباس)کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے۔ بی این پی پریباس فرانس میں قائم ایک اسٹاک ایکسچینج میں درج کمپنی ہے، جو کارپوریٹ اور ادارہ جاتی بینکاری، کمرشل بینکاری، ذاتی بینکاری، سرمایہ کاری اور تحفظ سے متعلق مختلف خدمات فراہم کرتی ہے۔ بھارت میں بھی بی این پی پریباس اور اس سے وابستہ کمپنیاں مختلف مالیاتی اور مشاورتی خدمات فراہم کرتی ہیں۔
محصول کی گئی کمپنی بھارت میں قائم ایک آئی آر ڈی اے آئی سے لائسنس یافتہ بیمہ کمپنی ہے اوربھارت میں زندگی بیمہ سے متعلق خدمات فراہم کرتی ہے۔
*******
) ش ح – م ش -ت ا )
U.No.4375
(ریلیز آئی ڈی: 2317227)
وزیٹر کاؤنٹر : 5