پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی امور کی وزارت کی جانب سےمنعقدہ ہندی پکھواڑہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 SEP 2026 4:47PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور  کی وزارت نے 14 سے 30 ستمبر 2026 تک بڑے جوش و خروش کے ساتھ ہندی پکھواڑہ (ہندی  پندرہ روزہ) منایا۔ ہندی دیوس (14 ستمبر 2026) کے موقع پر برائے پارلیمانی و اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کی جانب سے تہنیتی پیغام جاری کیا گیا۔

پکھواڑہ کے دوران وزارت کی جانب سے ہندی ٹائپنگ، ہندی املا، کوئز، ہندی میں نوٹنگ و ڈرافٹنگ، ترجمہ اور مضمون نویسی/شاعری سمیت مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ افسران اور ملازمین نے ان مقابلوں میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

30 ستمبر 2026 کو منعقدہ اختتامی تقریب کے دوران پارلیمانی امور کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری نے ملازمین کو سرکاری امور ہندی میں انجام دینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندی میں کام کرنے کی کوششیں صرف ہندی پکھواڑہ تک محدود نہیں رہنی چاہیے بلکہ پورے سال جاری رہنی چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260930164905_c18cbf.jpg

(ڈاکٹر ستیہ پرکاش، ایڈیشنل سکریٹری، پارلیمانی امور کی وزارت ، وزارت کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے)

پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کی پالیسی محض زبان کے تحفظ تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس کا مقصد ہندی کو حکمرانی، انتظامیہ، سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کے مرکزی دھارے سے جوڑنا ہے۔ انہوں نے سادہ ہندی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زبان جتنی آسان اور قابلِ فہم ہوگی، اتنی ہی زیادہ مؤثر ثابت ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260930164914_ddf839.jpg

(جناب نکنج بہاری دھل، سکریٹری پارلیمانی امور کی وزارت ، وزارت کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image003_20260930164922_9fb33d.jpg

(وزارت کا ہندی ای -میگزین ’’سنسدیہ سریتا‘‘ جاری)

اس موقع پر سکریٹری نے وزارت کے افسران اور ملازمین کی تخلیقی تحریروں پر مشتمل ہندی کی ای-میگزین ’سنسدیہ سریتا‘ جاری کی۔ یہ ای-میگزین وزارت کے افسران کی تخلیقی صلاحیتوں اور فکری پختگی کا مجموعہ ہے۔ یہ ای-میگزین وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے۔ ای-میگزین کے اجرا کے ساتھ ہی سکریٹری نے مختلف مقابلوں کے فاتحین میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image004_20260930164930_f717cd.jpg

***********

ش ح۔ ر۔ک۔

U No. 4370


(ریلیز آئی ڈی: 2317176) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी