وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور ایتھوپیا کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون  کا دوسرا اجلاس ادیس ابابا میں منعقد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 SEP 2026 5:45PM by PIB Delhi

بھارت اور ایتھوپیا کے درمیان  مشترکہ دفاعی تعاون (جے ڈی سی) کا دوسرا  اجلاس آج 28 ستمبر 2026 کو ادیس ابابا میں منعقد ہوا۔ دونوں ممالک نے فوجی تربیت، فوجی مشق، طبی تعاون، قیام امن اور دفاعی صنعتوں کے شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے تربیتی اداروں سے اہلکاروں کے تبادلے، دفاعی پیداوار میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے، وفود کے دوروں اور تجربات کے تبادلے کے ذریعے دفاعی تعاون کی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ دورہ بھارت-ایتھوپیا دفاعی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت ہے اور دونوں فریقوں کے باہمی تعاون کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ یہ دورہ فروری 2025 میں دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کی جانب سے دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمت نامےپر دستخط کے ذریعے قائم کیے گئے ادارہ جاتی نظام کا بھی حصہ ہے۔ پہلی مشترکہ دفاعی تعاون  کا اجلاس اکتوبر 2025 میں نئی دہلی میں منعقد ہوا تھا۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت وزارت دفاع کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجے کمار اور ایتھوپیا کے ڈائریکٹر جنرل برائے دفاعی خارجہ تعلقات و فوجی تعاون میجر جنرل تیشومے گیمےچو نے کی۔ بھارتی وفد میں محکمہ دفاع اور ایئر ہیڈکوارٹرز کے افسران شامل تھے۔ ایتھوپیا میں بھارت کے سفیر جناب دویش اتم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ایتھوپیا بھارت کا ایک اہم دفاعی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان یہ شراکت داری 1958 میں شروع ہوئی تھی۔ دسمبر 2025 میں بھارت کے وزیر اعظم کے ایتھوپیا کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو ’اسٹریٹجک پارٹنرشپ‘ کی سطح تک بڑھایا گیا تھا۔

 

************

 

 

ش ح۔ا ک۔ ج ا

 (U: 4237)       


(ریلیز آئی ڈی: 2316130) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी