سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نشے کی لت سے صحت یابی تک


مغربی بنگال کے کرن کا مستحکم اور بامقصد زندگی کی جانب سفر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 SEP 2026 4:20PM by PIB Delhi

بروقت اور جامع بحالی معاونت افراد کو نشے کی لت پر قابو پانے، خاندانی رشتوں کو دوبارہ مضبوط بنانے اور ایک مستحکم و با مقصد زندگی کی جانب بڑھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ بصورت دیگر، نشے کی لت کسی فرد کی جذباتی صحت، خاندانی تعلقات، مالی استحکام اور سماجی زندگی پر سنگین اثر ڈال سکتی ہے۔

مغربی بنگال کے اتر دیناج پور ضلع سے تعلق رکھنے والے درج فہرست ذات (ایس سی) برادری کے 28 سالہ کرن (نام تبدیل کیا گیا ہے) کو نشے کی لت کے باعث ذاتی اور سماجی سطح پر شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ اگرچہ وہ کل وقتی ملازمت کر رہا تھا، لیکن نشے کی لت نے  ، اس کے خاندانی تعلقات، جذباتی صحت اور مالی استحکام کو متاثر کیا تھا۔

اس اسکیم کے تحت  ، بحالی معاونت حاصل کرنے کے بعد  ، اس نے علاج اور مشاورت کی سہولت حاصل کی اور اب زیادہ مستحکم اور خود کفیل زندگی کی جانب آگے بڑھ رہا ہے۔

بحالی معاونت حاصل کرنے سے پہلے کرن کے خاندانی تعلقات کشیدہ تھے، وہ سماجی طور پر تنہائی کا شکار تھا اور نشے کی لت سے وابستہ بدنامی کا سامنا کر رہا تھا۔ اس صورتِ حال نے  ، اس کے خاندان کے لیے مالی اور جذباتی دباؤ بھی پیدا کیا اور باہمی اعتماد کو نقصان پہنچایا۔ ان چیلنجوں کے باوجود اس نے بحالی کا عمل مکمل کرنے، منفی اثرات اور غیر صحت مند دوستوں کی صحبت سے دور رہنے اور ایک مستحکم و با مقصد زندگی دوبارہ تعمیر کرنے کا عزم برقرار رکھا۔

اس اسکیم کے تحت  ، کرن کو اتر دیناج پور میں واقع بامویر بشنو پور وویکانند اسمرتی سنگھا، جو ایک ڈی ڈی اے سی ہے، میں جامع بحالی معاونت فراہم کی گئی۔ اس  کے تحت کئے گئے اقدامات میں مریض کا علاج، جسم سے نشہ آور مادوں کے اخراج  سے متعلق خدمات، ادویات سے متعلق معاونت، انفرادی مشاورت، گروپ مشاورت، خاندانی مشاورت اور آرٹ تھراپی شامل تھے۔ اس جامع طریقہ کار نے اسے نشے کی لت کے جسمانی اور نفسیاتی پہلوؤں سے نمٹنے اور زندگی کے بارے میں زیادہ مثبت سوچ پیدا کرنے میں مدد دی۔

image001_20260928162125_8ba1e8.jpg

اس کی صحت یابی کو مستحکم کرنے، دوبارہ نشے کی طرف جانے سے روکنے اور تعمیری سرگرمیوں میں اس کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے مسلسل فالو اَپ اور بعد از علاج نگہداشت کی معاونت فراہم کی گئی۔ خاندانی مشاورت نے بھی باہمی رابطے اور اعتماد کی بحالی میں مدد کی، جب کہ باقاعدہ رہنمائی سے اسے صحت مند اور با مقصد طرز زندگی پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد  حاصل ہوئی۔

آج کرن اپنی صحت یابی کے سفر میں مثبت پیش رفت کر رہا ہے۔ وہ باقاعدگی سے مزدوری کا کام کر رہا ہے، جس سے اس کے مالی استحکام اور خود انحصاری میں بہتری آئی ہے۔ وہ منفی اثرات اور غیر صحت مند دوستوں کی صحبت سے دور رہنے کی بھی شعوری کوشش کر رہا ہے۔ اس کے بہتر استحکام اور بحال ہونے والے اعتماد نے اسے زیادہ صحت مند اور بامقصد زندگی کی جانب بڑھنے میں مدد  فراہم کی ہے۔

اظہار تشکر کرتے ہوئے، کرن نے کہا کہ  ‘‘ بحالی اور معاونت نے میری زندگی دوبارہ سنوارنے اور ایک مستحکم مستقبل کی جانب بڑھنے میں میری مدد کی۔ ’’

کرن کا سفر ظاہر کرتا ہے کہ بر وقت بحالی، مشاورت، خاندان کی شمولیت اور بعد از علاج  کی مسلسل نگہداشت کس طرح افراد کو نشے کی لت پر قابو پانے اور اپنی زندگی دوبارہ سنوارنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اس کی پیش رفت  ، اس کے ذاتی عزم کے ساتھ ساتھ جامع بحالی خدمات کی اہمیت کو بھی ظاہر کرتی ہے، جو صحت یابی، سماجی زندگی میں دوبارہ شمولیت اور خود انحصاری میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ م م ۔ ع ا )

U.No. 4225


(ریلیز آئی ڈی: 2316074) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी