جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت خصوصی مہم 6.0 کے لیے تیار


وزارت، اس کے مرکزی سرکاری اداروں اور خود مختار اداروں کی جانب سے سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیر التوا کاموں کو کم کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 SEP 2026 5:25PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای)  میں خصوصی مہم 6.0 کا تیاری کا مرحلہ جاری ہے۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کا مقصد سرکاری دفاتر میں سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینا اور زیر التوا کاموں کو کم سے کم کرنا ہے۔ یہ مہم وزارت کے ساتھ اس کے دو مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں (سی پی ایس یو) اور تین خود مختار اداروں میں نافذ کی جا رہی ہے۔

مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں میں انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) اور سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(ایس ای سی آئی) شامل ہیں، جبکہ خود مختار اداروں میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی (این آئی ایس ای) ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ونڈ انرجی (این آئی ڈبلیو ای) اور سردار سوارن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایو انرجی (ایس ایس ایس –این آئی بی ای) شامل ہیں۔

خصوصی مہم 6.0 کا نفاذی مرحلہ 2 اکتوبر 2026 سے شروع ہوگا، جس کے دوران تیاری کے مرحلے میں مقرر کیے گئے اہداف کے حصول کے لیے مربوط کوششیں کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی وزارت اور اس کے سرکاری شعبے کے اداروں/اداروں میں سوچھتا، ریکارڈ کے مؤثر انتظام اور زیر التوا ءمعاملات کو بروقت نمٹانے کے عمل کو مزید ادارہ جاتی شکل دی جائے گی۔

خصوصی مہم 6.0 کے تیاری کے مرحلے کے دوران وزارت اور اس کے سرکاری شعبے کے اداروں/خود مختار اداروں کی جانب سے درج ذیل سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں:

  1. مختلف پیمانوں کے تحت زیر التواء معاملات کی نشاندہی اور ان کا نمٹارا۔
  2. موجودہ رہنما اصولوں کے مطابق حقیقی ریکارڈ کا جائزہ، درجہ بندی اور غیر ضروری ریکارڈ کو تلف کرنا۔
  3. وزارت، اس کے مرکزی سرکاری اداروں اور خود مختار اداروں میں سوچھتا برقرار رکھنے کے لیے صفائی مہمات کا انعقاد۔
  4. نفاذی مرحلے کے دوران اہداف مقرر کرنے کے لیے وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی(ایم او ای ایف سی سی) کے رہنما اصولوں کے مطابق ای ویسٹ کی نشاندہی اور علیحدگی۔

 

وزارت اور اس کے مرکزی سرکاری اداروں/خود مختار اداروں نے گزشتہ سال خصوصی مہم 5.0 میں فعال طور پر حصہ لیا۔ اس دوران عوامی شکایات، عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں، حقیقی فائلوں اور ای فائلوں کے جائزے اور صفائی مہمات سمیت اہم شعبوں میں نمایاں پیش رفت درج کی گئی۔ مہم کے دوران 725 مقررہ ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والے حوالوں کو نمٹانے کے معاملے میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی۔ اس کے علاوہ، مقررہ 9 صفائی مہمات میں سے 8 کا انعقاد کیا گیا، جس سے صاف ستھرے اور زیادہ فعال کام کے ماحول کو فروغ دینے میں مدد ملی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260925172653_d0af1b.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260925172701_36447a.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image003_20260925172708_833310.jpg

 

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت(ایم این آر ای) میں خصوصی مہم 6.0 کا تیاری کا مرحلہ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے سرکاری دفاتر میں سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنے کی مسلسل کوششوں کے تحت وزارت کے ساتھ اس کے دو مرکزی سرکاری ادارے،آئی آر ای ڈی اے آئی آر ای ڈی اور ایس ای سی آٗئی ، اور تین خود مختار ادارے، این آئی ایس ای، این آئی ڈبلیو ای اور ایس ایس ایس- این آئی بی ای بھی اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

مہم کا نفاذی مرحلہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔ اس سال مہم میں ای ویسٹ کی مؤثر جمع آوری، علیحدگی اور تلفی کے ساتھ ساتھ صفائی مہمات اور زیر التوا معاملات کو بروقت نمٹانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

صاف ستھرے دفاتر، مؤثر کام کاج اور ذمہ دارانہ ای ویسٹ مینجمنٹ۔

— نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر آئی)، (@mnreindia) 25 ستمبر 2026

 

************

ش ح۔ا ک۔ ج ا

 (U: 4216)       


(ریلیز آئی ڈی: 2315959) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , Urdu , हिन्दी