سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے ’سوچھتا سے سبھیتا‘ اجلاس کا انعقاد کیا


سوچھتا ہی سیوا مہم 2026 کے تحت برہما کماریز کے تعاون سے اجلاس کا انعقاد

صفائی ستھرائی، باطنی اقدار اور جن بھاگیداری پر توجہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 SEP 2026 7:39PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے آج یہاں قومی دارالحکومت میں واقع وزارت کے منن کانفرنس روم میں برہما کماریز کے تعاون سے ’سوچھتا سے سبھیتا‘ کے عنوان سے ایک خصوصی بیداری اجلاس کا انعقاد کیا۔

یہ اجلاس ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم 2026 کے تحت منعقد کیا گیا۔ یہ مہم 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ملک بھر میں ’جن بھاگیداری‘ پر خصوصی توجہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

 

 

 

افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے برہما کماریز کی سسٹر ودھارتی نے باطنی اقدار اور اپنے اردگرد کی صفائی ستھرائی کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالی۔

’جیسی اوستھا، ویسی ویوستھا‘ کے اصول کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ کسی شخص کی ذہنی کیفیت اس کے اردگرد پیدا کیے جانے والے نظم و ضبط کی صورت گری کرتی ہے، خواہ وہ گھر ہو، کام کی جگہ ہو یا وسیع تر معاشرہ۔

 

 

’صفائی نصف ایمان ہے‘ کے مفہوم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سسٹر ودھارتی نے شرکا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی شہری ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کو خود احترامی اور باطنی پاکیزگی پر مبنی ایک عمل کے طور پر اپنائیں۔

انہوں نے فطرت کے احترام، سماجی حساسیت اور سادہ طرز زندگی پر زور دیا اور کہا کہ دیرپا جسمانی صفائی ستھرائی کے لیے خیالات، گفتار اور عمل میں پاکیزگی بھی ضروری ہے۔

سسٹر ودھارتی نے ری سائیکلنگ کو بھی ایک عملی عادت کے طور پر اجاگر کیا، جو وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دیتی ہے اور کچرے کے بہتر انتظام میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

اجلاس کے اختتام پر محکمے کے افسران اور عملے نے سال بھر اپنے کام کی جگہوں اور معاشرے میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

***

ش ح۔ ف ش ع

U: 4132


(ریلیز آئی ڈی: 2315207) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी