سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
جناب نارائن دیواسی نے ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی کی گورننگ باڈی کے ممبر کے طور پر چارج سنبھالا
ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے عزم کا اعادہ کرتا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 SEP 2026 6:45PM by PIB Delhi
جناب نارائن دیواسی نے آج 'ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کے ترقیاتی و فلاحی بورڈ' (ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی) کی گورننگ باڈی کے رکن کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ماتحت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے انہیں شمولیت کی تاریخ سے تین سال کی مدت کے لیے یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو، مقرر کیا ہے۔
عہدہ سنبھالنے پر، جناب دیواسی نے اپنے اوپر بھروسہ کرتے ہوئے سونپی گئی اس ذمہ داری پر شکرگزاری کا اظہار کیا اور ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش (ڈی این ٹی) برادریوں کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ بورڈ کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے کام کریں گے اور ڈی این ٹی برادریوں کی ضروریات اور امنگوں کو پورا کرنے میں اپنا تعاون دیں گے۔
ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی کو ڈی این ٹی برادریوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے خدشات اور مسائل کو حل کرنے کا پابند کیا گیا ہے اور یہ بورڈ ان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور بااختیار بنانے کے مقاصد کے تحت شروع کیے گئے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

جناب دیواسی کی شمولیت سے گورننگ باڈی کو مزید تقویت ملنے کی امید ہے، کیونکہ یہ باڈی ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے بورڈ کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔
اس سے قبل، جناب سواروپ سنگھ بنجارا نے اس مہینے کی 17 تاریخ کو ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی کی گورننگ باڈی کے رکن کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4126
(ریلیز آئی ڈی: 2315178)
وزیٹر کاؤنٹر : 4