قومی انسانی حقوق کمیشن
اترپردیش کے شہر جھانسی میں اجتماعی عصمت دری کی شکار خاتون کی خودکشی پر این ایچ آر سی کا ازخود نوٹس
این ایچ آر سی نے جھانسی کے ضلع مجسٹریٹ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 SEP 2026 6:24PM by PIB Delhi
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے میڈیا میں شائع اس خبر کا ازخود نوٹس لیا ہے کہ اترپردیش کے جھانسی میں چھ افراد، جن میں تین نابالغ بھی شامل ہیں، کے مبینہ اجتماعی عصمت دری کے بعد 19 سالہ خاتون نے خودکشی کرلی۔
کمیشن کے مطابق خاتون کسی کام سے مویشیوں کے باڑے میں گئی تھی، جہاں مبینہ طور پر چھ ملزمان نے اسے پکڑ کر اجتماعی عصمت دری کی۔ خبر کے مطابق واقعے کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیوں سے پریشان ہوکر خاتون نے زہر کھا لیا، جس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔
این ایچ آر سی نے کہا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹ میں دی گئی معلومات درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سے متعلق معاملہ ہے۔ کمیشن نے جھانسی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ضلع مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ میں تفتیش کی موجودہ صورتحال اور متوفیہ کے لواحقین کو دی گئی کسی بھی معاوضے کی تفصیلات شامل کرنے کو کہا گیا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U : 4118 )
(ریلیز آئی ڈی: 2315143)
وزیٹر کاؤنٹر : 8