بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ایز کو ورکنگ کیپٹل تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ٹی آر ای ڈی ایس پر سی جی ٹی ایم ایس ای گارنٹی کَور شروع
ایم ون ایکسچینج، آر ایکس آئی ایل اور ڈی ٹی ایکس (کریڈ ایکس) کے ساتھ انضمام سے اہل مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز کے لیے تیز رفتار، ٹیکنالوجی پر مبنی کریڈٹ گارنٹی سپورٹ ممکن
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 SEP 2026 5:28PM by PIB Delhi
ٹریڈ ریسیویبلز ڈسکاؤنٹنگ سسٹم (ٹی آر ای ڈی ایس) پلیٹ فارم پر کریڈٹ گارنٹی کَور فراہم کرنے کے مرکزی بجٹ کے اعلان کے مطابق، وزارت مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز نے مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز کے انوائس ڈسکاؤنٹنگ پر کریڈٹ گارنٹی فراہم کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
وزارت ایم ایس ایم ای کے کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ فار مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزز (سی جی ٹی ایم ایس ای) پورٹل کو اب ٹی آر ای ڈی ایس ایکو سسٹم کے ساتھ مربوط کردیا گیا ہے اور تین پلیٹ فارمز: ایم ون ایکسچینج، آر ایکس آئی ایل اور ڈی ٹی ایکس (کریڈ ایکس) پر کریڈٹ گارنٹی کوریج دستیاب ہے۔ یہ وزارت ایم ایس ایم ای اور سی جی ٹی ایم ایس ای کی جانب سے ٹیکنالوجی کے ذریعے تیزی سے نافذ کیے جانے والے اقدامات میں سے ایک ہے، جس سے کریڈٹ گارنٹی سپورٹ مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز کے مزید قریب پہنچ رہی ہے اور انہیں ٹی آر ای ڈی ایس پر انوائس ڈسکاؤنٹنگ کے ذریعے ورکنگ کیپٹل تک زیادہ تیزی سے رسائی حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
تین پلیٹ فارمز پر سی جی ٹی ایم ایس ای گارنٹی کَور کی حالیہ شروعات کا مقصد مالیاتی اداروں کے لیے کریڈٹ رسک کو کم کرنے، مائیکرو اور اسمال سیلرز کی اہل واجب الادا رقوم کے لیے زیادہ مالی اعانت کو ممکن بنانے اور مائیکرو و اسمال خریداروں اور فروخت کنندگان کو مسابقتی شرحوں پر بروقت ورکنگ کیپٹل تک رسائی فراہم کرنے میں مدد کرنا ہے۔
سی جی ٹی ایم ایس ای کو ان پلیٹ فارمز کے ساتھ مربوط کردیا گیا ہے، جس سے مالیاتی اداروں کے لیے گارنٹی کے مکمل عمل کو ڈیجیٹل شکل دے دی گئی ہے۔ مالیاتی ادارے پلیٹ فارم پر انوائس کی اہلیت کی جانچ بھی کرسکتے ہیں اور حقیقی وقت میں سی جی ٹی ایم ایس ای کَور کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں انوائس کی مالیت، مالیاتی ادارے کی قسم اور مدت کی بنیاد پر گارنٹی فیس کا خودکار حساب، فیس کی کٹوتی اور کَور نوٹ کے ساتھ متعلقہ انوائس کی خودکار تیاری عمل میں آتی ہے۔


انتہائی چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنتعوں کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری اور ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر رجنیش نے اس اقدام کی سربراہی کرتے ہوئے کہا کہ’’ٹی آر ای ڈی ایس پر واجب الادا رقوم کے لیے سی جی ٹی ایم ایس ای کی حمایت یافتہ گارنٹی کَور فراہم کرنا مرکزی بجٹ کے اعلان کو عملی سطح پر اثرات میں تبدیل کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ اس سے بروقت اور رسمی ذرائع سے کریڈٹ تک رسائی بہتر بنا کر ایم ایس ایم ایز کے لیے مالی اعانت کے نظام کو مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ یہ ایم ایس ایز کو ادائیگی میں تاخیر کے مسئلے سے نمٹنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔‘‘
ٹی آر ای ڈی ایس: ایم ایس ایم ایز کی بروقت ورکنگ کیپٹل تک رسائی مضبوط بنانا
- ٹی آر ای ڈی ایس ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے، جو مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کو اپنے غیر ادا شدہ انوائسز کے عوض قبل از وقت ادائیگی حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ گارنٹی سی جی ٹی ایم ایس ای کی جانب سے فراہم کی جائے گی اور یہ ایم ایس ایم ایز کے لیے لیکویڈیٹی سپورٹ کو مضبوط بنانے کی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے۔
- ٹی آر ای ڈی ایس ایک آر بی آئی سے ریگولیٹڈ الیکٹرانک پلیٹ فارم ہے، جو 2017 سے کام کر رہا ہے۔ اس کے ذریعے کارپوریٹ خریداروں، سرکاری محکموں اور سرکاری شعبے کی کمپنیوں کے ذمے ایم ایس ایم ایز کی واجب الادا تجارتی رقوم کی متعدد مالیاتی اداروں کی مسابقتی بولی کے ذریعے فنانسنگ اور ڈسکاؤنٹنگ کی جاتی ہے۔
- اس پلیٹ فارم نے مسلسل ترقی کی ہے اور مالی سال 2021-22 میں انوائس ڈسکاؤنٹنگ 40,000 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال 2025-26 میں 3.5 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی ہے۔
- یکم فروری 2026 کو پیش کیے گئے مرکزی بجٹ 2026-27 میں مرکزی وزیر خزانہ نے ٹی آر ای ڈی ایس پر انوائس ڈسکاؤنٹنگ کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کا اعلان کیا۔
- بجٹ کے اعلان کے بعد وزارت ایم ایس ایم ای نے سی جی ٹی ایم ایس ای کے اشتراک سے ایک خصوصی انتظام شروع کیا ہے، جس کے تحت ٹی آر ای ڈی ایس پر کریڈٹ سہولتوں کے لیے اپنی گارنٹی فراہم کی جائے گی۔ اس کا مقصد ادائیگی میں تاخیر کے مسئلے سے نمٹنا اور چھوٹے کاروباروں کو ورکنگ کیپٹل، یعنی روزمرہ کے کاروباری امور کے لیے درکار رقم، زیادہ تیزی سے حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے۔ اس کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:
- کون اہل ہے: خریدار اور فروخت کنندہ دونوں کا مائیکرو یا اسمال انٹرپرائزز (ایم ایس ایز) ہونا ضروری ہے۔
- گارنٹی کَور: ڈیفالٹ کی صورت میں واجب الادا رقم کا 75 فیصد۔
- زیادہ سے زیادہ حد: ایم ایس ای خریدار کے لیے 10 کروڑ روپے اور ایم ایس ای فروخت کنندہ کے لیے 2 کروڑ روپے، ریوولونگ بنیاد پر۔
*******
ش ح ۔ ش ت ۔ م الف
U NO-4105
(ریلیز آئی ڈی: 2315017)
وزیٹر کاؤنٹر : 10