وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

گیارہواں  آیوروید ڈے 2026: آیوش اداروں کی جانب سے ملک بھر میں بیداری، صحت و بہبود اور برادری تک رسائی کی سرگرمیوں کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 SEP 2026 10:01PM by PIB Delhi

گیارہواں آیوروید ڈے 2026 ملک بھر میں آیوش اداروں کی جانب سے منعقد کی گئی عوامی بیداری، برادری تک رسائی، تعلیمی، صحت و بہبود اور طلبہ کی شمولیت سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے ذریعے منایا گیا۔

سینٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی اے آر آئی)، جھانسی

سینٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی اے آر آئی)، جھانسی نے آیوروید عہد اور یوگا کیمپ، تعلیمی دورے، صفائی ستھرائی اور دواؤں کے پودے لگانے کی مہمات، "آیوروید کے لیے دوڑ"، ویبینار، عوامی بیداری کے پروگرام اور پینٹنگ، رنگولی اور کوئز کے مقابلوں کا انعقاد کیا۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ، نوجوانوں، عملے اور عام لوگوں کو آیوروید، یوگا اور صحت مند طرز زندگی کے بارے میں بیدار کیا گیا۔

 

آر آر اے پوڈار سینٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر آر اے پی-سی اے آر آئی)، ممبئی

آر آر اے پوڈار سینٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر آر اے پی-سی اے آر آئی)، ممبئی نے "آیوروید میں تحقیقی اختراعات، پیٹنٹ اور کاروباری سرگرمیاں" کے موضوع پر ایک ویبینار، سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کے لیے آیوش صحت و بہبود کے پروگرام اور کھارگھر میں آیوروید واکاتھون کا انعقاد کیا، جس میں 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ادارے نے آیوروید آہار پکوان مقابلہ، اسکولی بچوں کے لیے ڈرائنگ مقابلہ، آیوش فوڈ فیسٹیول اور صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں بھی منعقد کیں، اس کے علاوہ 100 سے زائد دواؤں کے پودوں کے پودے تقسیم کیے۔ تقریبات کا اختتام 23 ستمبر کو اختتامی تقریب کے ساتھ ہوا۔

 

ریجنل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر اے آر آئی)، گنگٹوک

ریجنل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر اے آر آئی)، گنگٹوک نے آئی سی اے آر، تادونگ میں آیوروید ڈے منایا، جس میں آیوروید، ہومیوپیتھی، سووا رگپا اور دیگر روایتی نظام ہائے علاج سے وابستہ محققین، صحت کے شعبے کے ماہرین اور اسکالرز نے شرکت کی۔ تکنیکی اجلاس میں صحت اور بہبود اور موجودہ دور کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے میں آیوروید کے کردار پر توجہ مرکوز کی گئی اور مختلف روایتی نظام ہائے صحت سے وابستہ معالجین اور اسکالرز کے درمیان معلومات اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دیا گیا۔

 

سینٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی اے آر آئی)، کولکاتا

سینٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی اے آر آئی)، کولکاتا نے دواؤں کے پودوں اور خام ادویاتی مواد کی نمائش، یوگا کا مظاہرہ، آئی ای سی مواد کی تقسیم، طبی کیمپ، آیوش آہار فیسٹیول اور رنگولی، نعرہ نویسی، پوسٹر سازی اور کوئز کے مقابلوں کا انعقاد کیا۔ ادارے نے آکاش وانی اور دوردرشن کے ذریعے بیداری پروگرام بھی منعقد کیے اور آیوروید کے ذریعے معمر افراد کی صحت کی دیکھ بھال کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ تقریبات کا اختتام دھنونتری پوجا اور آیوروید، سائنسی تحقیق، شواہد پر مبنی صحت کی دیکھ بھال اور مجموعی صحت و بہبود پر مرکوز ایک پروگرام کے ساتھ ہوا۔

 

ریجنل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر اے آر آئی)، احمد آباد

ریجنل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر اے آر آئی)، احمد آباد نے آیوروید، صحت مند طرز زندگی، خوراک اور بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں عوامی بیداری کے لیے لیکچرز کا انعقاد کیا، اس کے ساتھ پوسٹر سازی اور رنگولی کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ طلبہ کے لیے شری بالاہنومان آیوروید کالج، لوڈارا اور گورنمنٹ اکھنڈانند آیوروید کالج، احمد آباد کے تعاون سے آیوروید کوئز اور تقریری مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ ادارے نے ریزرو بینک آف انڈیا، سی آئی ایس ایف اور او این جی سی کے عملے کے لیے آیوروید اور صحت مند طرز زندگی سے متعلق تعاملی اجلاس بھی منعقد کیے۔

 

ریجنل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر اے آر آئی)، ایٹانگر

ریجنل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر اے آر آئی)، ایٹانگر نے 9 سے 23 ستمبر تک بیداری لیکچرز، "11ویں آیوروید ڈے کے ساتھ سیلفی" مہم کے ساتھ ساتھ 134 دواؤں کے پودوں کے پودے تقسیم کیے۔ ادارے نے پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ نمبر 2، چمپو میں صحت کیمپ، مضمون نویسی کے مقابلے اور ہربل گارڈن کی پہل بھی منعقد کی۔ اس کے علاوہ ویبینار، دواؤں کے پودوں کی نمائش اور صفائی مہم کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ، مریضوں، زائرین اور وسیع تر برادری نے شرکت کی۔

ریجنل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر اے آر آئی)، گوالیار

ریجنل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر اے آر آئی)، گوالیار نے 11ویں آیوروید ڈے کی تقریبات کے تحت لیکچرز، عوامی بیداری کی سرگرمیوں، دواؤں کے پودوں کی تقسیم اور نمائشوں، "آیوروید کے لیے دوڑ" اور صحت کے فروغ سے متعلق دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ ان سرگرمیوں میں صحت مند طرز زندگی، بیماریوں سے بچاؤ اور مجموعی صحت و بہبود میں آیوروید کے کردار پر توجہ مرکوز کی گئی، جبکہ آیوروید کے اصولوں کو جدید سائنسی تحقیق کے ساتھ مربوط کرنے اور شواہد پر مبنی معلومات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ تقریبات کا اختتام 23 ستمبر کو دھنونتری پوجا کے ساتھ ہوا، جس میں ادارے کے عہدیداروں، سائنس دانوں، عملے اور طلبہ نے شرکت کی۔

 

شمال مشرقی آیوروید اور ہومیوپیتھی انسٹی ٹیوٹ (این ای آئی اے ایچ)، شیلانگ

شمال مشرقی آیوروید اور ہومیوپیتھی انسٹی ٹیوٹ (این ای آئی اے ایچ)، شیلانگ نے 9 سے 23 ستمبر تک مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا، جن میں مفت صحت کیمپ، دواؤں کے پودوں اور شجرکاری کی مہمات، طلبہ سے رابطہ، یوگا اجلاس، تعلیمی لیکچر، مقابلے اور عوامی بیداری کے پروگرام شامل تھے۔ پروگرام میں آیوش فوڈ فیسٹیول، اوپن ڈے، ریڈیو ٹاک، دواؤں کے پودوں سے متعلق بیداری مہم اور طلبہ کے لیے ریل بنانے کا مقابلہ بھی شامل تھا، جس کا اختتام دھنونتری پوجا، شجرکاری مہم اور اختتامی تقریب کے ساتھ ہوا۔

 

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی (این آئی این)، پونے

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی (این آئی این)، پونے نے اپنے نیسارگ گرام کیمپس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔ این آئی این کی ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) گیتا شیٹی نے مہم کا افتتاح کیا۔ فیکلٹی ارکان اور ماہرین نے بلب، شتاوری، ارجن، گڈوچی اور گھرت کماری (ایلوویرا) سمیت  ادویات میں استعمال ہونے والے مختلف قسم  کے پودے لگانے میں حصہ لیا۔

آیوروید ٹریٹمنٹ سینٹر، صفدرجنگ ہسپتال، سی سی آر اے ایس-سی اے آر آئی، نئی دہلی

آیوروید ٹریٹمنٹ سینٹر (اے ٹی سی)، صفدرجنگ ہسپتال، سی سی آر اے ایس-سی اے آر آئی، نئی دہلی نے 11ویں آیوروید ڈے کی تقریبات کے تحت 23 ستمبر 2026 کو "بھارت میں متبادل نظام طب" کے موضوع پر ایک تعلیمی لیکچر کا انعقاد کیا۔ صفدرجنگ ہسپتال کے اے ٹی سی کے انچارج ڈاکٹر شیو شنکر راجپوت نے وزارت صحت و خاندانی بہبود کے تحت وی ایم ایم سی اور صفدرجنگ اسپتال کے ایم بی بی ایس کے پہلے سال کے 164 طلبہ اور فیکلٹی ارکان کے لیے یہ لیکچر دیا۔

اس اجلاس میں آیوروید، اس کے بنیادی اصولوں اور علاج کے طریقہ کار کا جائزہ پیش کیا گیا اور موجودہ دور کی صحت کی دیکھ بھال میں ان کی افادیت کو اجاگر کیا گیا۔ شرکا کو وزارت آیوش کے کردار اور تنظیمی ڈھانچے، اس کی اہم پہلوں اور اسکیموں، بڑی اصلاحات اور آیوروید کے شعبے میں جاری تحقیقی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ملک بھر میں منعقد کی جانے والی سرگرمیاں "صحت مند مستقبل کے لیے آیوروید" کے موضوع کے تحت عوامی صحت سے متعلق بیداری، صحت مند طرز زندگی، غذائیت، تعلیمی سرگرمیوں، سائنسی تحقیق اور برادری تک رسائی پر آیوش اداروں کی توجہ کی عکاسی کرتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع  و۔ن م۔

U-4071


(ریلیز آئی ڈی: 2314757) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी