قانون اور انصاف کی وزارت
قانون سازی کے محکمے نے’’سوچھتا سے سمردھی‘‘ کے موضوع پر خصوصی ماہر کے لیکچرکا اہتمام کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 SEP 2026 9:48PM by PIB Delhi
قانون و انصاف کی وزارت کے قانون سازی محکمے نے 24 ستمبر 2026 کو ’’سوچھتا سے سمردھی‘‘ (یعنی صفائی سے خوشحالی)کے موضوع پر ایک ماہر کاخصوصی لیکچر منعقد کیا۔ اس پروگرام کا اہتمام’’سوچھتا ہی سیوا مہم 2026‘‘ کے تحت کیا گیا، جو ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت اور پینے کے پانی و صفائی کے محکمے کی جانب سے جاری رہنما ہدایات کے مطابق 17 ستمبر 2026 سے 2 اکتوبر 2026 تک منائی جا رہی ہے۔
یہ لیکچر محترمہ کلوندر کور، ڈائریکٹر، جن شکشن سنستھان، مغربی دہلی، پیراگڑھی اور محترمہ ارچنا، جنرل سکریٹری، انڈیا-ایڈز (غیر سرکاری تنظیم)، دوارکا، نئی دہلی نے نئی دہلی کے کرتویہ بھون-2 میں دیا۔ متعلقہ محکمے کے افسران اور اہلکاروں نے مذکورہ پروگرام میں سرگرم طور پر شرکت کی۔
اس اجلاس کے دوران مقررین نے صحت مند اور باوقار زندگی کے فروغ میں صفائی، حفظان صحت اور پاکیزگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ صفائی ایک اجتماعی ذمہ داری ہے، جس کے لیے انفرادی، ادارہ جاتی اور معاشرتی سطح پر مسلسل شمولیت اور رویوں میں تبدیلی ناگزیر ہے۔
مقررین نے ’’سوچھتا سے سمردھی‘‘ کے وسیع تر پیغام کی بھی وضاحت کی اور صفائی، صحت، پیداواری صلاحیت، وقار اور پائیدار ترقی کے باہمی تعلق کو اجاگر کیا۔ اس اجلاس کے ذریعے شرکا ءکو اپنے کام کی جگہوں اور روزمرہ کی زندگی میں ذمہ دارانہ اور پائیدار صفائی کے طریقوں کو اپنانے کے لیے حساس اور بیدار کیا گیا۔
مذکورہ پروگرام نے محکمے کے افسران اور اہلکاروں کو صفائی کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرنے اور صاف، صحت مند اور پائیدار ماحول کی تشکیل میں اپنا رول ادا کرنے کا موقع فراہم کیا۔
قانون سازی محکمہ، ’’سوچھتا ہی سیوا مہم 2026‘‘ کے دوران ،بیداری کو فروغ دینے اور صفائی و حفظان صحت سے متعلق اقدامات میں سرگرم طور پر شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دے رہا ہے، جس کے ذریعے ’’صاف ستھرا اور ترقی یافتہ بھارت‘‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا تعاون دیا جا رہا ہے۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –ش م-ع ن)
U. No. 4068
(ریلیز آئی ڈی: 2314705)
وزیٹر کاؤنٹر : 4