ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کی وزارت کی جانب سے سوچھتا ہی سیوا 2026 کے تحت بڑے پیمانے پر صفائی مہم، ماحول دوست اقدامات اور عوامی بیداری کی مہمات کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 SEP 2026 3:12PM by PIB Delhi

کاٹن کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ

سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2026 مہم کے تحت ہیڈ آفس اور برانچ دفاتر میں صاف میز اور صاف کیمپس کے عنوان سے صفائی ستھرائی مہم چلائی گئی، جس میں تمام ملازمین نے بھرپور حصہ لیا۔ ملازمین نے اپنی کام کی جگہوں، الماریوں اور آس پاس کے علاقوں کی صفائی کرکے انہیں منظم کیا، جبکہ غیر ضروری سامان کی نشاندہی کرکے اسے الگ کر دیا گیا۔

’’کباڑ سے جُگاڑ‘‘ پہل کے تحت اسکریپ اور ناقابلِ استعمال سامان کو الگ کیا گیا تاکہ اسے منظم طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکے۔ اس اقدام کے ذریعے 3آر والے اصولوں کو فروغ دیاگیا(ریڈیوز، ری یوز اور ری سائیکل)کم استعمال ، دوبارہ استعمالاور ری سائیکلنگکو فروغ دیا گیا۔ ساتھ ہی قابلِ ری سائیکل اسکریپ سے آمدنی حاصل کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس مہم سے ملازمین میں صفائی  ستھرائی کے حوالے سے بیداری میں اضافہ ہوا اور صاف ستھری، منظم اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کام کی جگہ برقرار رکھنے کے لیے اجتماعی ذمہ داری کا احساس بھی مضبوط ہوا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260924151323_f8a67f.jpg

نیشنل جوٹ بورڈ (این جے بی)

سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت پٹ سن بھون کے احاطے میں صفائی اور حفظانِ صحت کی مہم چلائی گئی۔ اس سرگرمی کا مقصد صفائی کو فروغ دینا، کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا اور صاف ستھرا و صحت بخش کام کا ج کا  ماحول پیدا کرنا تھا۔

صفائی مہم کے دوران احاطے کے مختلف حصوں، بشمول تہہ خانے، پارکنگ ایریا، باغ کے اطراف اور پودے لگانے والے علاقوں کی صفائی کی گئی۔ نیشنل جوٹ بورڈ کے افسران اور ملازمین نے صفائی کی اس سرگرمی میں بھرپور حصہ لیا اور نشان زدہ علاقوں میں جمع کچرے اور گندگی کو ہٹانے اور جمع کرنے میں تعاون کیا۔

اس مہم میں نیو ٹاؤن کولکاتا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (این کے ڈی اے )کے کارکنوں نے بھی تعاون کیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے دوران جمع ہونے والے کچرے کو اکٹھا کرنے، اسے منتقل کرنے اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے میں مدد کی۔ نیشنل جوٹ بورڈ کے افسران و ملازمین اور معاون کارکنوں کی مشترکہ کوششوں سے مختلف مقامات سے جمع کچرے کو مؤثر طریقے سے صاف کرکے مناسب طور پر ٹھکانے لگایا گیا۔

اس اقدام میں افسران اور ملازمین نے پُرجوش انداز میں حصہ لیا، جس سے صفائی ستھرائی ، حفظانِ صحت، ذمہ دارانہ کچرا انتظام اور کام کی جگہ کو  کوڑے سے  پاک رکھنے کے حوالے سے بیداری میں اضافہ ہوا۔ اس سرگرمی نے سرکاری اور دفتری مقامات کو صاف رکھنے میں اجتماعی شرکت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔تمام متعلقہ افراد کے فعال تعاون اور شرکت سے صفائی مہم کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260924151341_392421.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image003_20260924151349_2bf45a.jpg

ٹیکسٹائلز کمیٹی، ممبئی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image004_20260924151618_5a4242.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image006_20260924151624_3856ab.jpg

 

download.png

ٹیکسٹائلز کمیٹی، ممبئی

ٹیکسٹائلز کمیٹی نے اپنے ہیڈکوارٹر اور ملک بھر میں واقع علاقائی دفاتر میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘  مہم کے تحت شجرکاری مہم چلائی، جس کے دوران بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے۔

سنٹرل کاٹیج انڈسٹریز کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ

سی سی آئی سی کے تمام شورومز میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی گئی۔ اس کے تحت صارفین کے لیے مخصوص جگہوں، داخلی راستوں، نمائش کے مقامات، کاؤنٹرز، سیڑھیوں، راہداریوں اور دیگر دفتری حصوں کی مکمل صفائی کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image007_20260924151632_cee674.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image008_20260924151644_4883be.jpg

نینشل انسٹی ٹیوٹ  آف فیشن ٹیکنالوجی(این آئی ایف ٹی)

مہم کے تحت این آئی ایف ٹی کے تمام کیمپسوں میں صفائی ستھرائی کا عہد لیا گیا، جس کا مقصد صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے حوالے سے بیداری کو فروغ دینا اور صفائی کو روزمرہ کی زندگی اور معاشرے کا لازمی حصہ بنانے کے عمل کو  فروغ دینا تھا۔

اس کے علاوہ این آئی ایف ٹی کے مختلف کیمپسوں میں متعدد مقامات پر صفائی اور حفظانِ صحت سے متعلق سرگرمیاں انجام دی گئیں، جن میں طلبہ، اساتذہ اور عملے نے بھرپور شرکت کی۔ ان سرگرمیوں کا مقصد کیمپس کے احاطوں کو صاف ستھرا رکھنا اور صفائی ستھرائی  اور حفظانِ صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image009_20260924151832_b5644e.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image010_20260924151826_c03708.png  

جوٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (جے سی آئی)

سوچھتا ہی سیوا 2026 کے تحت پٹیکاباری ڈی پی سی کے عملے نے پٹیکاباری لوئر بیسک اسکول میں صفائی ستھرائی مہم چلائی گئی۔

طلبہ کے لیے صاف ستھرا، صحت مند اور حفظانِ صحت کے تقاضوں کے مطابق ماحول فراہم کرنے کے مقصد سے اسکول کے احاطے کی صفائی کی گئی۔ اس اقدام کے ذریعے طلبہ اور مقامی برادری میں اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے، کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے، جگہ جگہ کچرا پھینکنے سے گریز کرنے اور ذاتی صفائی برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی بیداری پیدا کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image011_20260924151843_6e7978.jpg

’’سوچھتا جن بھاگیداری‘‘ بیداری مہم کے تحت جے سی آئی کے صدر دفتر میں کپڑے عطیہ کرنے کی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image012_20260924151858_972db1.jpg

’’سوچھتا جن بھاگیداری‘‘ بیداری مہم کے تحت گوری پور ریجن، آسام کے ماتحت دھوپ گڑی ڈپارٹمنٹل پرچیز سینٹر کی جانب سے 23 ستمبر 2026 کو ’’پلاسٹک کو نہ کہیں‘‘ مہم چلائی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image013_20260924151930_d82e9c.jpg

’’سوچھتا ہی سیوا مہم 2026‘‘ کے تحت کھیلوں کے ذریعے صفائی، ذمہ دارانہ کچرا انتظام اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے کے مقصد سے ’’زیرو ویسٹ اسپورٹس مقابلہ‘‘ منعقد کیا گیا۔ اس اقدام کے ذریعے شرکاء کو کچرے کی پیداوار کم سے کم کرنے، سنگل یوز پلاسٹک سے گریز کرنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے دوران پائیدار طریقے اپنانے کی ترغیب دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image014_20260924152007_5436f1.jpg

                                                       ****

 

(ش ح۔م م ع۔ م ذ)

UR.No. 4020


(ریلیز آئی ڈی: 2314614) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी