سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

باز آبادکاری سے روزگار تک


مدھیہ پردیش کے ادے کا استحکام کی جانب سفر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 SEP 2026 5:34PM by PIB Delhi

علاج، مشاورت اور خاندان کی مدد نے ادے کو صحتیابی اور روزگار کی جانب قدم بڑھانے میں مدد دی۔ بصورت دیگر صحت سے متعلق مسائل، بے روزگاری اور مالی مشکلات کسی نوجوان کے لیے دوبارہ خود اعتمادی حاصل کرنا اور خود مختار زندگی گزارنا مشکل بنا سکتی ہیں۔

مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ادے (نام تبدیل کردیا گیا ہے) نے نشے کے عادی افراد کے لیے نِویدتا کلیان سمیتی کے مربوط باز آبادکاری مرکز (آئی آر سی اے) میں علاج اور باز آبادکاری کی سہولت حاصل کی۔ مسلسل مدد سے اس کی حالت میں مثبت بہتری آئی اور اب وہ ایک نجی ادارے میں ملازمت کررہا ہے، اس طرح اس نے کامیابی کے ساتھ اپنی زندگی کو نئی سمت دی ہے۔

ادے نے مڈل اسکول تک تعلیم حاصل کی تھی اور وہ بے روزگار تھا۔ اسے جسمانی اور ذہنی صحت سے متعلق مسائل کا بھی سامنا تھا۔ غلط صحبت کے اثرات نے اس کی ذاتی اور سماجی زندگی کو متاثر کیا، جبکہ کم خود اعتمادی کی وجہ سے اس کے لیے روزگار تلاش کرنا مزید مشکل ہوگیا تھا۔ اس کے والد مزدوری کرتے تھے اور خاندان کی مالی مشکلات نے ان مسائل میں مزید اضافہ کردیا تھا۔ ادے کی خواہش تھی کہ وہ جذباتی طور پر مضبوط بنے، مستقل روزگار حاصل کرے اور اپنے اخراجات خود اٹھا سکے۔

29 اپریل 2025 سے ادے نے مرکز میں طبی علاج اور باز آبادکاری کی خدمات حاصل کیں۔ انفرادی، اجتماعی اور خاندانی مشاورت نے اسے ذاتی مشکلات اور خاندانی تنازعات سے نمٹنے میں مدد دی۔

 

ڈاکٹر کی جانب سے روزانہ نگرانی، ادویات، یوگا اور دھیان کی نشستوں نے اس کی صحت اور ذہنی سکون کو بہتر بنانے میں مدد کی اور اسے غصے پر قابو پانے میں بھی مدد ملی۔ باز آبادکاری کے دوران مشاورت میں آمدنی کا ایک مستقل ذریعہ پیدا کرنے پر بھی توجہ دی گئی۔

اس مدد سے ادے کی جذباتی کیفیت اور خود اعتمادی میں بہتری آئی۔ اس کی صحت یابی میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور وہ اس وقت ایک نجی ادارے میں ملازمت کررہا ہے۔

ادے کا سفر ظاہر کرتا ہے کہ مسلسل علاج، مشاورت اور باز آبادکاری کی مدد سے کسی نوجوان کو دوبارہ خود اعتمادی حاصل کرنے اور زیادہ مستحکم اور کارآمد زندگی کی جانب بڑھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

****

ش ح۔ م ع۔ج

UNO-4036

 


(ریلیز آئی ڈی: 2314569) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी