وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

سووا رگپا میں تعلیم، تحقیق اور صحت کی دیکھ بھال میں نمایاں صلاحیت موجود ہے: آیوش سکریٹری، ویدیا راجیش کوٹیچا


لہہ میں سہ روزہ قومی ورکشاپ میں سووا رگپا کے مابعد تسلیم شدہ دور کے مواقع اور چیلنجوں کا جائزہ لیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 SEP 2026 6:08PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت کے سکریٹری، ویدیا راجیش کوٹیچا نے سووا رگپا کو مزید مضبوط بنانے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر اس کی شناخت کو وسعت دینے کے لیے تعلیم، تحقیق، صحت کی دیکھ بھال، دستاویزی کاری اور معیاری کاری پر زیادہ توجہ دینے پر زور دیا ہے۔

وہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سووا رگپا (این آئی ایس آر)، لہہ کے زیر اہتمام، نئے اکیڈمک بلڈنگ، سابو تھانگ، لہہ میں منعقدہ ”سووا رگپا کی تسلیم شدہ دور کے بعد گنجائش اور چیلنجز“ پر تین روزہ قومی ورکشاپ کی اختتامی مجمع سے خطاب کر رہے تھے۔

روایتی طریقہ علاج کے بڑھتے ہوئے دائرہ کار اور عالمی مطابقت کو اجاگر کرتے ہوئے، ویدیا راجیش کوٹیچا نے کہا کہ سووا رگپا میں تعلیم، تحقیق، صحت کی دیکھ بھال، دستاویزی کاری اور معیاری کاری میں نمایاں مواقع موجود ہیں۔ انھوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس نظام کی وسیع تر شناخت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

سووا رگپا کے طلبہ اور نوجوان اسکالرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، سکریٹری نے ان پر زور دیا کہ وہ ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا اعتماد، لگن اور جدت طرازی کے ساتھ سامنا کریں۔ انھوں نے انھیں ”آسمان کو حد سمجھنے“ اور نئی امکانات کو تلاش کرنے کی ترغیب دی جو سووا رگپا کی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس ورکشاپ میں ہمالیائی خطے کے مختلف حصوں سے ماہرین، اس کالرز، پریکٹیشنرز، منتظمین، طلبہ اور دیگر اسٹیک ہولڈروں ایک ساتھ جمع ہوئے تاکہ سووا رگپا کو ایک طریقہ علاج کے طور پر تسلیم کیے جانے کے بعد اس کے بڑھتے ہوئے دائرہ کار، مواقع اور چیلنجز پر غور و خوض کیا جا سکے۔

تکنیکی سیشنز میں ادارہ جاتی ترقی، تعلیم، تحقیق، صحت کی دیکھ بھال کے طریقوں، روایتی علم کے تحفظ، معیاری کاری، اور تسلیم شدہ دور کے بعد ابھرتے ہوئے مواقع اور چیلنجز پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ان مباحثوں نے اسٹیک ہولڈروں کے درمیان گفت و شنید اور خیالات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا اور سووا رگپا کے تعلیمی، پیشہ ورانہ اور ادارہ جاتی فریم ورک کو مضبوط بنانے میں معاونت کی۔

یہ پروگرام قومی آیوروید دن کی تقریباًًت کے حصے کے طور پر بھی منعقد کیا گیا تھا، جس نے بھارت کے متنوع روایتی طریقہ علاج کے بھرپور ورثے اور عصری مطابقت کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا۔

ڈاکٹر پدما گرمیت، ڈائریکٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سووا رگپا نے ویدیا راجیش کوٹیچا کا خیرمقدم کیا اور سووا رگپا کے تحفظ اور فروغ کے لیے ان کی مسلسل حمایت پر تشکر کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر تینزن کنفیل، چیئرمین، سینٹرل کونسل آف تبتی میڈیسن (سی سی ٹی ایم)، دھرم شالہ؛ ڈاکٹر دورجے دمدول، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈین، فیکلٹی آف سووا رگپا اور بھوٹ جیوتش، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہائر تبتی اسٹڈیز، سارناتھ، وارانسی؛ اور ڈاکٹر پھونسوک وانگچک، سابق ڈائریکٹر، صحت اور آیوش، یو ٹی لداخ، اس موقع پر موجود معززین میں شامل تھے۔

معززین نے سووا رگپا کی ترقی اور اس کی تعلیمی و تحقیقی صلاحیت پر اپنے تجربات اور نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔

اختتامی تقریب کے بعد، شرکا نے پھی میں واقع ٹرانس-ہمالیائی ہربل گارڈن کا دورہ کیا۔ انھوں نے باغ میں کاشت کیے گئے اور محفوظ کیے گئے مختلف طبی پودوں کا مشاہدہ کیا، جس سے ٹرانس-ہمالیائی خطے کی بھرپور طبی پودوں کی تنوع کے بارے میں عملی معلومات حاصل ہوئی۔ اس دورے نے ورکشاپ کے تعلیمی مباحثوں کی تکمیل کی۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 4049


(ریلیز آئی ڈی: 2314563) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी