بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ایف آئی ایچ ماریشس انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے ذریعے آئی آئی ایف ایل کیپٹل سروسز لمیٹڈ کے اضافی حصص کے حصول کی منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 SEP 2026 8:48PM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ایف آئی ایچ ماریشس انویسٹمنٹس لمیٹڈ (حصول کنندہ) کے ذریعے آئی آئی ایف ایل کیپٹل سروسز لمیٹڈ (ہدف کمپنی) کے اضافی ایکویٹی حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ انضمام کے تحت حصول کنندہ کی جانب سے ہدف کمپنی کے جاری کردہ اور ادا کردہ ایکویٹی حصص کے کچھ حصے کو مکمل طور پر ڈائلیوٹڈ بنیاد پر حاصل کیا جائے گا۔ یہ حصول درج ذیل طریقے سے کیا جائے گا:
-
ایف آئی ایچ ایم نجی تقرری کی بنیاد پر ترجیحی ایشوکے ذریعے ہدف کمپنی کے کچھ نئے ایکویٹی حصص حاصل کرے گا۔
-
ایف آئی ایچ ایم ہدف کمپنی کے عوامی حصص یافتگان کی جانب سے لازمی اوپن آفر کے تحت پیش کیے گئے کچھ ایکویٹی حصص کے حصول کی پیشکش کرے گا۔
-
اگر ابتدائی حصص کی خریداری اور اوپن آفر کے تحت حصص کے حصول کی تکمیل کے بعد آئی ایف آئی ایل کیپٹل میں ایف آئی ایچ ایم اور ایچ ڈبلیو آئی سی کی مجموعی حصے داری ہدف حصص داری سے کم رہتی ہے تو حصول کنندہ ہدف کمپنی کے پروموٹرز سے اضافی حصص بھی خرید سکتا ہے۔
حصول کنندہ ماریشس میں قائم حصص کی بنیاد پر ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے۔ یہ ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے، جو بھارتی کاروباری اداروں اور بنیادی طور پر بھارت سے وابستہ کاروباری اداروں کی ایکویٹی سکیورٹیز اور قرض کے آلات میں سرمایہ کاری کے ذریعے سرمایہ محفوظ رکھنے اور طویل مدتی سرمایہ جاتی قدر میں اضافے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اس کے پاس ماریشس کے مالیاتی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ عالمی کاروباری لائسنس موجود ہے۔ تاہم، یہ بھارت یا دنیا کے کسی بھی دوسرے حصے میں کوئی دیگر کاروباری سرگرمی انجام نہیں دیتی۔
ایف آئی ایچ ایم، فیئر فیکس انڈیا ہولڈنگز کارپوریشن کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے، جو ٹورنٹو اسٹاک ایکسچینج میں درج کمپنی ہے۔ ایف آئی ایچ ایم کی حتمی سرپرست کمپنی فیئر فیکس فنانشل ہولڈنگز لمیٹڈ کینیڈا میں قائم ایک ہولڈنگ کمپنی ہے، جو اپنی ذیلی کمپنیوں کے ذریعے بھارت سمیت مختلف ممالک میں بنیادی طور پر املاک اور حادثات کے بیمہ، بیمہ کنندگان کے دوبارہ بیمہ اور اس سے متعلق سرمایہ کاری کے انتظام کے شعبوں میں سرگرم ہے۔
ہدف کمپنی بھارت میں قائم ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔ یہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا میں رجسٹرڈ مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے، جو براہ راست اور اپنی گروپ کمپنیوں کے ذریعے زیادہ اور انتہائی زیادہ مالیت رکھنے والے صارفین اور فیملی آفسز کے لیے دولت کے انتظام، سرمایہ کاری بینکاری، بروکنگ خدمات، ادارہ جاتی ایکویٹی اور تحقیقی شعبوں میں مربوط حل فراہم کرتی ہے۔
اس کی بنیادی کاروباری سرگرمیوں میں ایکویٹی اور کموڈیٹیز سمیت مختلف اثاثہ جاتی زمروں میں اسٹاک بروکنگ خدمات، سرمایہ کاری بینکاری اور بھارت میں مالیاتی مصنوعات کی تقسیم شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔م ش۔ع ن)
U. No. 4016
(ریلیز آئی ڈی: 2314316)
وزیٹر کاؤنٹر : 4