سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ایلڈر لائن 14567 ملک بھر میں بزرگ شہریوں کو معلومات، رہنمائی اور مدد فراہم کر تی ہے؛ یکم اکتوبر 2021 کو اس کا آغاز کیا گیا
مالی سال 2021 سے ستمبر 2026 تک 29 لاکھ سے زیادہ کالز موصول ہوئیں، جن میں 8.67 لاکھ ایسی کالز شامل ہیں جن پر کارروائی کی گئی (معلومات، رہنمائی، جذباتی ہمدردی اور زمینی سطح پر مداخلت شامل ہیں)
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 SEP 2026 8:36PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت بزرگ شہریوں کو ایلڈر لائن 14567، یعنی بزرگ شہریوں کے لیے قومی ہیلپ لائن (این ایچ ایس سی) کے ذریعے معلومات، رہنمائی، جذباتی ہمدردی اور معاونت فراہم کر رہی ہے۔ یہ ٹول فری ہیلپ لائن اٹل وایو ابھیودے یوجنا (اے وی وائی اے وائی) کا ایک جزو ہے۔
وزارت کے بزرگ شہری ڈویژن کے جوائنٹ سکریٹری جناب سجیش کمار این نے بتایا کہ ایلڈر لائن 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن پر 29 لاکھ سے زیادہ کالز موصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس (این آئی ایس ڈی)، جو اس کے نفاذ کی نگرانی کرتا ہے، نے مالی سال 2021 سے 21 ستمبر 2026 تک 8.67 لاکھ سے زیادہ ایسی کالز پر کارروائی کی ہے، جن میں معلومات، رہنمائی، جذباتی مدد اور زمینی سطح پر مداخلت شامل ہے۔ یہ عمل مسلسل جاری ہے۔
جوائنٹ سکریٹری نے بتایا کہ ایلڈر لائن کال کرنے والوں کو ان کی ضروریات کے مطابق مناسب مدد تک رسائی فراہم کرتی ہے ، جبکہ ریاستی رابطہ مراکز معلومات اور رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ جذباتی ہمدردی اور مشاورت بھی فراہم کرتے ہیں اور جہاں ضرورت ہو، زمینی سطح پر کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ تال میل کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شکایت کی نوعیت کے مطابق یہ مراکز ریاستی سماجی بہبود کے محکموں، پولیس، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں، قانونی امداد کی خدمات، بزرگ شہریوں کے لیے قائم رہائشی مراکز اور دیگر مقامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ ریاستی حکومتیں جہاں ضروری ہو، زمینی سطح پر مداخلت اور باز آباد کاری کے عمل میں سہولت فراہم کرتی ہیں۔

جوائنٹ سکریٹری نے بتایا کہ وزارت شریک ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ معاہدوں کے ذریعے ہیلپ لائن کو نافذ کرتی ہے۔
جناب سجیش کمار این نے مزید بتایا کہ این آئی ایس ڈی اور متعلقہ حکومتیں باقاعدہ پیش رفت رپورٹوں کے ذریعے کالز، خدمات، شکایات اور زمینی سطح پر کی جانے والی کارروائیوں کی نگرانی کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت بزرگ شہریوں کے لیےمددکے عمل کو بہتر بنانے کی غرض سے ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی، بیداری کی سرگرمیوں، رسائی، سہولت اور مقامی حکام کے ساتھ تال میل کا بھی جائزہ لیتی ہے، جس میں دور دراز علاقوں میں رہنے والے بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مدد کے خواہش مند بزرگ شہری ٹول فری ایلڈر لائن نمبر 14567 پر کال کر سکتے ہیں۔ ہیلپ لائن خدمات اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کرانے میں معاونت کرتی ہے؛ یہ کال کرنے والوں کو براہ راست مالی امداد فراہم نہیں کرتی۔
*******
) ش ح – ش ب -ت ا )
U.No. 4013
(ریلیز آئی ڈی: 2314312)
وزیٹر کاؤنٹر : 5