وزارت آیوش
مرکزی آیوروید تحقیقی ادارہ، نئی دہلی میں 11واں آیوروید ڈے منایا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 SEP 2026 8:43PM by PIB Delhi
مرکزی آیوروید تحقیقی ادارہ (سی اے آر آئی)، نئی دہلی نے آج آیوروید، صحت مند طرز زندگی کے طریقوں اور احتیاطی صحت نگہداشت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے مختلف سرگرمیوں کے ساتھ 11واں آیوروید ڈے منایا۔
پروگرام کا آغاز ادارے کے انچارج ڈاکٹر ہیمنت پانی گرہی کی جانب سے ادارے کے افسران اور ملازمین کی موجودگی میں دھن ونتری پوجا کے ساتھ ہوا۔
تقریب کے ایک حصے کے طور پر‘آیوروید کے لئےدوڑ’ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ادارے کے افسران، ملازمین اور مریضوں نے حصہ لیا۔ اس اقدام کا مقصد آیوروید اور صحت مند طرز زندگی کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا تھا۔
آیوروید ڈے کے موقع پر ایک لیکچر کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں آیوروید کے اصولوں، صحت مند طرز زندگی کے طریقوں، بیماریوں سے بچاؤ اور موجودہ صحت نگہداشت میں آیوروید کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ شرکا اور مریضوں کو صحت کے فروغ اور بیماریوں سے بچاؤ میں آیوروید کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔
ادارے میں آنے والے مریضوں کے درمیان دواؤں کے پودے بھی تقسیم کیے گئے تاکہ ان کی اہمیت، تحفظ اور مناسب استعمال کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔
اس موقع پر ایک پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں میڈیا نمائندوں کو آیوروید ڈے کی تقریبات کے تحت منعقد کی گئی سرگرمیوں اور ان کے مقاصد کے بارے میں معلومات دی گئیں۔
ادارے کے افسران اور ملازمین کی فعال شرکت کے ساتھ اس پروگرام کی نگرانی ریسرچ آفیسر (آیوروید) ڈاکٹر شویتا ماتا اور ریسرچ آفیسر (پیتھالوجی) ڈاکٹر آشیما جین نے کی۔
گیارہویں آیوروید ڈے کے موقع پر سی اے آر آئی میں منعقد کی گئی سرگرمیوں میں آیوروید، صحت مند طرز زندگی اور احتیاطی صحت نگہداشت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، ساتھ ہی علاج کے اس روایتی طریقے کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری کو فروغ دیا گیا۔


***
ش ح۔ ک ا۔ م ش
U.NO. 4008
(ریلیز آئی ڈی: 2314311)
وزیٹر کاؤنٹر : 8