سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
خودکفالت کی نئی شروعات: محترمہ شیلا منڈل نے اپنے کیبل کے کاروبار کو وسعت دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 SEP 2026 3:15PM by PIB Delhi
چھوٹے کاروبار کے مالکان کے لیے سستے قرض تک رسائی ان کے کاروبار کو وسعت دینے اور اپنے کنبے کے معاشی حالات بہتر بنانے کے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔ مغربی بنگال کے بانکورہ ضلع کی محترمہ شیلا منڈل کا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ مالی امداد نے پہلے سے قائم کاروبار کو وسعت دینے میں کس طرح مدد کی۔
بانکورہ ضلع کے بنکاداہہ گاؤں کی 39 سالہ محترمہ شیلا منڈل نے 2023-24 کے دوران این ایس ایف ڈی سی کی بہت چھوٹے قرضوں کی اسکیم کے تحت 4.40 لاکھ روپے کا قرض لے کر کیبل آپریٹر کے اپنے کاروبار کو وسعت دی۔ ان کی ماہانہ آمدنی تقریباً 15,000 سے 18,000 روپے سے بڑھ کر تقریباً 35,000 روپے ہوگئی۔
محترمہ منڈل اپنے چار افراد پر مشتمل اپنے کنبے کے ساتھ رہتی ہیں۔ اس سے قبل وہ محدود پیمانے پر کیبل کا کاروبار چلاتی تھیں اور ماہانہ تقریباً 15,000 سے 18,000 روپے کماتی تھیں۔ یہ آمدنی کنبے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی نہیں تھی۔

محترمہ منڈل کو این ایس ایف ڈی سی کی بہت چھوٹے قرضوں سے متعلق اسکیم (مائیکرو کریڈٹ لون اسکیم )کے بارے میں مغربی بنگال شیڈولڈ کاسٹس ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ڈبلیو بی ایس سی ڈی سی) کے ضلعی دفتر کے ذریعے معلومات حاصل ہوئیں۔ 2023-24 کے دوران 4.40 لاکھ روپے کا قرض ملنے کے بعد انہوں نے اپنے گاؤں میں کیبل آپریٹر کے کاروبار کو وسعت دی۔ ان کے شوہر بھی کاروبار چلانے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔
کاروبار میں توسیع کے بعد محترمہ منڈل کی ماہانہ آمدنی بڑھ کر تقریباً 35,000 روپے ہوگئی ہے۔ اضافی آمدنی سے ان کے کنبے کو زیادہ آرام دہ زندگی گزارنے میں مدد ملی ہے۔
محترمہ منڈل اس تعاون کے لیے این ایس ایف ڈی سی کی شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مدد سے انہیں خودکفیل بننے اور اپنے اعتماد کو مضبوط کرنے میں مدد ملی ہے۔
*******
) ش ح – ش ب -ت ا )
U.No. 4010
(ریلیز آئی ڈی: 2314302)
وزیٹر کاؤنٹر : 3