ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے جنوبی چھتیس گڑھ کے دور دراز علاقے کو ریل رابطے سے جوڑا؛ دلی راج ہرا-روگھاٹ نئی ریل لائن کے تاروکی-روگھاٹ حصے تک ریل پٹری پہنچی


نئی ریل لائن سے بھیلائی اسٹیل پلانٹ تک خام لوہے کی نقل و حمل میں سہولت ملے گی اور فولاد کی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا

اس منصوبے سے رائے پور اور بھیلائی کے ساتھ رابطے مضبوط ہوں گے اور تعلیم، صحت، روزگار اور تجارت تک رسائی بہتر ہوگی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 SEP 2026 6:03PM by PIB Delhi

چھتیس گڑھ میں جنوب مشرقی وسطی  ریلوے کے رائے پور ڈویژن کے تحت دلی راج ہرا-روگھاٹ نئی ریل لائن منصوبے میں ہندوستانی ریلوے نے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ منصوبے کے آخری  سیکشن، تاروکی-روگھاٹ، کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔ یہ سنگل لائن برقی کاری شدہ براڈ گیج ریلوے سیکشن ہے۔ اس سیکشن کا سی آر ایس معائنہ اور رفتار کی آزمائش  کل کی گئی۔

نئی ریل لائن کو باقاعدہ طور پر شروع کرنے کی سمت سی آر ایس (کمیشن آف ریلوے سیفٹی) کا معائنہ اور رفتار کی آزمائش ایک اہم مرحلہ ہے۔ معائنے کے دوران ریلوے لائن، پلوں اور پلّیوں، برقی کاری، سگنلنگ اور دیگر حفاظتی و تکنیکی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ مقررہ طریقہ کار کے مطابق ریل سیکشن کی عملی صلاحیت اور حفاظتی معیارات کا بھی جائزہ  لیا گیا۔

17.5 کلومیٹر طویل تاروکی-روگھاٹ سیکشن 95 کلومیٹر طویل دلی راج ہرا-روگھاٹ نئی ریل لائن منصوبے کا حصہ ہے اور جنوبی چھتیس گڑھ کے ایک دور دراز علاقے میں واقع ہے۔ فی الحال دلی راج ہرا سے تاروکی تک مسافروں کے لیے ریل خدمات دستیاب ہیں۔ تاروکی-روگھاٹ سیکشن پر ٹرین خدمات شروع ہونے سے آس پاس کے علاقوں میں ریل رابطہ مزید مضبوط ہوگا اور خطے کے شہریوں کو آمدورفت کے بہتر اور آسان ذرائع دستیاب ہوں گے۔

یہ ریل لائن بھیلائی اسٹیل پلانٹ تک خام لوہے کو پہنچانے میں سہولت فراہم کرے گی، جس سے ملک کی فولاد کی صنعت کو فروغ ملے گا۔ اس ریل لائن سے زرعی پیداوار اور مقامی تجارتی سامان کی نقل و حمل میں بھی مدد ملے گی اور دیہی و دور دراز علاقوں کو وسیع ریل نیٹ ورک سے جوڑنے میں اہم کردار ادا ہوگا۔ اس سے خطے کا دارالحکومت رائے پور اور ریاست کے تعلیمی مرکز بھیلائی سے رابطہ نمایاں طور پر بہتر ہوگا۔ اس طرح ریل رابطہ بہتر ہونے سے شہریوں کو تعلیم، صحت، روزگار اور تجارت سے متعلق مواقع تک رسائی میں سہولت ملے گی۔

ریل نقل و حمل کے دائرے میں توسیع سے خطے میں سیاحت، سرمایہ کاری اور دیگر معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ اس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور خطے کی معاشی و سماجی ترقی میں مدد ملے گی۔

تاروکی-روگھاٹ سیکشن کا معائنہ اور رفتار کا تجربہ دلی راج ہرا-روگھاٹ نئی ریل لائن منصوبے کو باقاعدہ طور پر شروع کرنے کی سمت اہم پیش رفت ہے۔

***

ش ح۔م ش۔  خ م

U N-3988


(ریلیز آئی ڈی: 2314100) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी