وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

راشٹریہ پوشن ماہ 2026: ایم ڈی این آئی وائی میں متنوع غذا اور مناسب پروٹین کے موضوع پر لیکچر کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 SEP 2026 4:08PM by PIB Delhi

آیوش  کی وزارت  کے مرار جی  دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) نے  9ویں راشٹریہ پوشن ماہ  2026  کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں متنوع غذا، صحت مند غذائی عادات اور مناسب مقدار میں پروٹین کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ یہ پروگرام حکومت ہند کی خواتین و اطفال  کی ترقی کی وزارت کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا، جس میں غذائی انتخاب کے بارے میں درست معلومات اور مناسب غذائیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

پروگرام کے دوران  ، ڈاکٹر جیوتی کیسوانی، ڈائریکٹر (  اضافی چارج)، ایم ڈی این آئی وائی اور تقریب کی سرپرست اعلیٰ کی قیادت میں غذائیت سے متعلق حلف بھی دلایا گیا۔ ڈاکٹر کیسوانی نے غذائیت سے بھرپور غذائی عادات اور صحت مند طرز زندگی کے بارے میں عوامی بیداری بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

’’متنوع غذا اور مناسب پروٹین‘‘ کے موضوع پر  ، ماہرانہ لیکچر ڈاکٹر سواتی جین، سائنس دان ’ ڈی‘ ، آئی سی ایم آر-  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کینسر پریوینشن اینڈ ریسرچ (آئی سی ایم آر -  این آئی سی پی آر) نے دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ مناسب مقدار میں پروٹین کو متوازن اور متنوع غذا کا حصہ سمجھا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر جین نے جسم کے ٹشوز کی مرمت، قوت مدافعت، پٹھوں کو برقرار رکھنے اور خامروں  ( اینزائمس ) و ہارمونز کی تیاری میں پروٹین کے کردار کو اجاگر کیا۔ آئی سی ایم آر - این آئی این کی ’ بھارتیوں کے لیے غذائی ضروریات‘ کا حوالہ دیتے ہوئے  ، انہوں نے بتایا کہ صحت مند بالغ افراد کے لیے محفوظ مقدار میں پروٹین کی ضرورت، جب غذا میں اعلیٰ معیار کا پروٹین شامل ہو، روزانہ جسمانی وزن کے فی کلوگرام کے حساب سے 0.83 گرام ہے، جب کہ زیادہ تر اناج پر مشتمل غذا، جس میں پروٹین کا معیار نسبتاً کم ہو، کے لیے یہ مقدار روزانہ فی کلوگرام جسمانی وزن 1.0 گرام ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پروٹین کی ضرورت عمر، جسمانی ساخت، جسمانی حالت، جسمانی سرگرمی اور صحت کی کیفیت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔

غذائی تنوع پر زور دیتے ہوئے  ، ڈاکٹر جین نے اناج کے ساتھ دالیں، دودھ اور اس سے بنی اشیا، سویا، خشک میوے اور بیجوں کو غذا میں شامل کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے دال چاول، روٹی چنا، اِڈلی سانبھر، ڈوسا سانبھر اور کھچڑی جیسی روایتی غذاؤں کا حوالہ دیتے ہوئے  ، انہیں ایک دوسرے کی تکمیل کرنے والے پروٹین کے عملی ذرائع قرار دیا۔ انہوں نے سستے اور آسانی سے دستیاب پروٹین والی غذاؤں، جیسے ستو، دال، بھنا چنا، مونگ پھلی اور سویا کو بھی اجاگر کیا۔

ڈاکٹر جین نے کہا کہ پروٹین کا استعمال صرف ایک وقت کے کھانے تک محدود رکھنے کے بجائے دن کے مختلف کھانوں میں تقسیم کرکے کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ  یوگا کرنے والے افراد کے لیے  ، ورزش کے بعد پروٹین لینے کے مخصوص ’’ وقت‘‘ پر خصوصی توجہ دینے کے بجائے روزانہ پروٹین کی مجموعی مقدار اور متوازن غذا زیادہ اہم ہے۔

اس پروگرام کی رابطہ کاری ڈاکٹر خوشبو جین، اسسٹنٹ پروفیسر (بایو کیمسٹری) ، ایم ڈی این آئی وائی نے کی، جب کہ اس کی نظامت ڈاکٹر پون کمار، اسسٹنٹ پروفیسر (یوگا ایجوکیشن) نے کی۔

اس تقریب میں ایم ڈی این آئی وائی کے کمیونیکیشن اینڈ ڈاکیومنٹیشن افسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر (انچارج) جناب محمد طیب عالم، پروگرام افسر (یوگا تھراپی) ڈاکٹر آئی این آچاریہ، ادارے کے اساتذہ، طلباء، افسران اور عملے نے شرکت کی۔

پورے ماہ جاری رہنے والی اس سرگرمی کے تحت  ، ایم ڈی این آئی وائی  ، بیداری،  معلوماتی اور عوامی رابطے کی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرے گا۔ ان میں غذائیت سے متعلق کوئز، پوسٹر سازی کا مقابلہ، اسکولی بچوں کے لیے غذائیت سے متعلق بیداری پروگرام اور زچگی کے دوران غذائیت اور پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) کے موضوع پر کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام شامل ہیں۔ یہ سرگرمیاں 8 اکتوبر  ، 2026 ء کو اختتامی تقریب کے ساتھ مکمل ہوں گی، جس میں پوسٹر نمائش، شرکاء کی حوصلہ افزائی اور آیور ویدک غذائیت اور صحت مند غذائی عادات کے بارے میں بیداری اجلاس بھی شامل ہوگا۔

***

) ش ح – م م      -  ع ا )

U.No. 3975


(ریلیز آئی ڈی: 2313972) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी