سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی نے یوبی فلائی ٹیکنالوجیز کو 285 کروڑ روپے کی تحقیق، ترقی اور اختراع (آر ڈی آئی) معاونت فراہم کرکے ہندوستان  کے اگلے سلسلے کی فضائی نقل و حرکت کے عزائم کو تقویت دی


ایک لاکھ کروڑ روپے کے آر ڈی آئی فنڈ کے تحت معاونت سے مقامی ای پلین ٹیکنالوجی کو ٹیکنالوجی تیاری کی سطح(ٹی آر ایل) 6 سے سطح 9 تک پہنچانے میں مدد ملے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 SEP 2026 2:27PM by PIB Delhi

ہندوستان میں عالمی سطح پر مسابقتی اور نجی شعبے کی قیادت میں ڈیپ -ٹیک کے ماحولیاتی نظام کی تشکیل کی کوششوں کو مزید تقویت مل رہی ہے۔ اسی سلسلے میں حکومت ہند کے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) نے چنئی کی یوبی فلائی ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو تحقیق، ترقی اور اختراع (آر ڈی آئی) فنڈ کے تحت 285 کروڑ روپے کی مالی معاونت کی منظوری دی ہے۔ یہ معاونت اس کی دیسی ساختہ  ای پلین ایڈوانسڈ ایئر موبلٹی سلوشن کو آگے بڑھانے کے لیے فراہم کی جائے گی۔

.

منصوبے کی مجموعی منظور شدہ لاگت 570 کروڑ روپے ہے۔ اس منصوبے کے تحت ٹیکنالوجی کو ٹیکنالوجی تیاری کی سطح (ٹی آر ایل) 6 سے ٹی آر ایل 9 تک پہنچایا جائے گا، جو مقامی طور پر تیار کردہ جدید فضائی نقل و حرکت کے پلیٹ فارم کی تجارتی سطح پر تعیناتی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ٹی ڈی بی کی مالی معاونت اختیاری طور پر حصص میں تبدیل کیے جانے والے قرض  دستاویز (او سی ڈی) کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

یوبی فلائی ٹیکنالوجیزکے ذریعہ  تیار کیا جا رہا ای 200ایکس تین نشستوں والا، صفر اخراج کرنے والا جدید فضائی نقل و حرکت کا طیارہ ہے، جس میں ایک پائلٹ اور دو مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس کی ہدف شدہ پرواز کی حد 110 کلومیٹر اور مثالی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس طیارے میں بہت سی مقامی ٹیکنالوجیز کو یکجا کیا گیا ہے، جن میں  ورٹیکل روٹر، آگے کی سمت گھومنے والے پروپیلر، کمپنی کے تیار کردہ پرواز کنٹرول الگورتھم، بجلی کی تقسیم کے کنٹرولر اور مربوط کولنگ نظام والے بیٹری پیک ماڈیول شامل ہیں۔ کمپنی نے طیارے کا مکمل ڈھانچہ، جس میں باڈی، پروں اور بومز شامل ہیں، بھی خود تیار کیا ہے۔

طیارے کی ایک نمایاں خصوصیت اس کا لینڈنگ گیئر ہے، جسے روایتی اور ورٹیکل، دونوں طرح کی لینڈنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس سے جدید فضائی نقل و حرکت کے مختلف استعمالات میں آپریشنل استحکام حاصل ہوتا ہے۔ اس کا مختصر اور کمپیکٹ ڈیزائن نسبتاً کم جگہ سے آپریشن ممکن بنانے اور ایک ہی بیٹری چارج پر متعدد پروازیں انجام دینے میں معاونت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو ڈیپ -ٹیک کے زمرے میں رکھا گیا ہے، جبکہ اس کا ذیلی شعبہ خلائی ٹیکنالوجی ہے۔ ٹی آر ایل 6 سے ٹی آر ایل 9 تک اس کی ترقی میں ٹیکنالوجی کو مزید پختہ کرنا، جانچ، توثیق اور بڑے پیمانے پر تیاری کے مراحل شامل ہوں گے، تاکہ عملی طور پر ایک ثابت  شدہ نظام تشکیل دیا جا سکے۔

ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے کہا، آر ڈی آئی فنڈ اعلی اثرات والی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دینے اور امید افزا اختراعات کو عملی تعیناتی کے قریب لے جانے کی سمت میں ایک اہم تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔ یوبی فلائی ٹیکنالوجیز کو ٹی ڈی بی کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت ڈیپ-ٹیک میں مقامی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور ہندوستانی ٹیکنالوجیز کو جدید ترقی کے مرحلے سے تجارتی سطح تک لے جانے کے لیے راستے ہموار کرنے کے حکومت ہند کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ای پلین منصوبہ جدید برقی پروپلشن، ایرو اسپیس انجینئرنگ اور ذہانت پر مبنی نظام کو یکجا کرتا ہے۔

یوبی فلائی ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمائندے نے کہا، “آر ڈی آئی فنڈ کے تحت ٹی ڈی بی کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت ہماری ای پلین ٹیکنالوجی کی مسلسل ترقی اور توثیق کے لیے اہم تقویت فراہم کرے گی۔ ای 200ایکس کو ٹی آر ایل-6 سے ٹی آر ایل-9 تک لے جانے کے لیے انجینئرنگ، جانچ اور ٹیکنالوجی کو مزید پختہ بنانے میں مسلسل سرمایہ کاری درکار ہے۔ ہم اس منتقلی کو ممکن بنانے اور ہندوستان میں دیسی ساختہ جدید فضائی نقل و حرکت کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے میں ٹی ڈی بی کی معاونت کو سراہتے ہیں۔

***

ش ح۔م ش۔  خ م

U N-3961


(ریلیز آئی ڈی: 2313930) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी