ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل زولوجیکل پارک نے اسکول آؤٹ ریچ کو مضبوط بنانے کے لیے پہلے ایکو کلب اساتذہ کی واقفیت کے ساتھ گینڈےکا عالمی دن منایا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 SEP 2026 10:05PM by PIB Delhi

نیشنل زولوجیکل پارک (این زیڈ پی)، نئی دہلی نے آج گینڈے کے عالمی دن 2026 کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر گینڈوں کے تحفظ کو فروغ دینے اور جنگلی حیات و حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں عوامی اور اسکولی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے مقصد سے بیداری اور تعلیمی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

اپنی اسکولی رابطہ مہم کے تحت چڑیا گھر نے ماحولیاتی کلب کے انچارج اساتذہ کے لیے پہلی واقفیتی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں دہلی کے 12 اسکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر نیشنل زولوجیکل پارک (این زیڈ پی) نے اساتذہ سے بات چیت کی اور ماحولیاتی تعلیم اور تحفظ سے متعلق بیداری کو فروغ دینے کے لیے چڑیا گھر اور اسکولوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس واقفیتی پروگرام کے ذریعے اساتذہ کو چڑیا گھر کی ماحولیاتی تعلیم سے متعلق سرگرمیوں، فطرت پر مبنی تعلیمی سرگرمیوں، شہری سائنس کے اقدامات اور دیگر عوامی رابطہ پروگراموں سے واقف کرایا گیا۔ اس میں اہم ماحولیاتی دنوں اور دیگر متعلقہ مواقع پر منعقد ہونے والی ورکشاپس، بیداری پروگراموں اور مقابلوں میں اسکولوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس کے بعد چڑیا گھر کے خارجی دروازے پرباہر سے  آنے والے افراد کے لیے ڈوڈل سرگرمی اور عوامی بیداری سے متعلق گفتگو کا اہتمام کیا گیا۔ چڑیا گھر کے عملے نے آنے والے افراد سے بات چیت کی اور گینڈوں، ان کی ماحولیاتی اہمیت، تحفظ کی صورت حال اور جنگل میں گینڈوں کی آبادی کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ ان پروگراموں میں اسکولوں کے اساتذہ اور آنے والے افراد نے پرجوش انداز میں شرکت کی اور گینڈوں کے تحفظ، جنگلی حیات کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔

گینڈوں کے بارے میں ایک خصوصی کیپرز ٹاک بھی گینڈوں کے باڑوں کے پاس منعقد کی گئی۔ چڑیا گھر کے کیپروں نے آنے والے افراد سے بات چیت کی اور گینڈوں کے رویے، خوراک کی عادات، روزمرہ  کی دیکھ بھال اور نیشنل زولوجیکل پارک (این زیڈ پی)  میں ان کے سائنسی انتظام کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اس وقت نیشنل زولوجیکل پارک (این زیڈ پی)،  نئی دہلی میں ایک بالغ مادہ گینڈا موجود ہے، جس کا نام انجُہا ہے۔

***

 (ش ح ۔م م ع ۔ع ن)

U. No. 3943


(ریلیز آئی ڈی: 2313765) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी