بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے اومرز انفراسٹرکچر ایشیا ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے ایزور پاور گلوبل لمیٹڈ کے بعض اضافی حصص کے حصول کو منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 9:22PM by PIB Delhi

بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے اومرز انفراسٹرکچر ایشیا ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے ایزور پاور گلوبل لمیٹڈ کے بعض اضافی حصص کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ لین دین کے تحت اومرز انفراسٹرکچر ایشیا ہولڈنگز پی ٹی ای لمیٹڈ (حصول کنندہ) کے ذریعے سی ڈی پی کیو انفراسٹرکچرز ایشیا پی ٹی ای لمیٹڈ سے ایزور پاور گلوبل لمیٹڈ (ہدف کمپنی) کے بعض اضافی حصص حاصل کیے جائیں گے۔

حصول کنندہ، اومرز ایڈمنسٹریشن کارپوریشن (او اے سی) کا ایک سرمایہ کاری ادارہ ہے۔ او اے سی اونٹاریو میونسپل ایمپلائز ریٹائرمنٹ سسٹم پرائمری پنشن پلان (اومرز) کا منتظم اور پنشن فنڈز کا ٹرسٹی ہے۔ اومرز کینیڈا کے سب سے بڑے کثیر آجر مقررہ مرافعہ پنشن منصوبوں میں سے ایک ہے، جس میں ایک ہزار سے زائد آجر شامل ہیں۔

ہدف کمپنی ایزور گروپ کی بنیادی کمپنی ہے، جو بھارت میں قابل تجدید توانائی کے پلانٹ قائم کرنے، انہیں چلانے اور شمسی توانائی فروخت کرنے کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

******

ش ح۔ ع ح۔ ر ب

U.NO: 3857


(ریلیز آئی ڈی: 2312987) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी