سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
حکومت نے ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی کی گورننگ باڈی کے ارکان کے طور پر جناب نارائن دیواسی اور جناب سوروپ سنگھ بنجارا کو مقرر کیا
جناب سوروپ سنگھ بنجارا نے رکن کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا، ڈی این ٹی برادریوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 8:44PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کی ترقی و بہبود کے بورڈ (ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی) کی گورننگ باڈی کے ارکان کے طور پر جناب نارائن دیواسی اور جناب سوروپ سنگھ بنجارا کو مقرر کیا ہے۔
یہ تقرریاں سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے محکمہ کی جانب سے کی گئی ہیں۔ ارکان کی مدت کار ان کے عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے تین سال یا اگلے احکامات جاری ہونے تک، جو بھی پہلے ہو، ہوگی۔
جناب سوروپ سنگھ بنجارا نے آج گورننگ باڈی کے رکن کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا اور ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش (ڈی این ٹی) برادریوں کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ بورڈ کے مقاصد کی تکمیل کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کریں گے اور ڈی این ٹی برادریوں کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

بورڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ان تقرریوں سے ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی کی گورننگ باڈی کو اس کے تفویض کردہ فرائض کو آگے بڑھانے اور ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کی فلاح و بہبود، سماجی و اقتصادی ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کو آگے بڑھانے میں مزید مضبوطی ملنے کی توقع ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی ان برادریوں کی فلاح و بہبود اور ترقی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کام کرتا ہے اور ان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور بااختیار بنانے کے مقصد سے شروع کیے گئے اقدامات میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
******
ش ح۔ ع ح۔ ر ب
(ریلیز آئی ڈی: 2312984)
وزیٹر کاؤنٹر : 8