بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے آئی ایس اے ایف III آن شور فنڈ، انڈیا اسپیشل ایسیٹس فنڈ III، اسپیشل سچویشن فنڈ اور دیگر اداروں کے ذریعے گریٹ وائٹ گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ کے بعض ایکویٹی شیئرز کے حصول اور متعلقہ لین دین کو منظوری دے دی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 9:21PM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے آئی ایس اے ایف III آن شور فنڈ، انڈیا اسپیشل ایسیٹس فنڈ III، اسپیشل سچویشن انڈیا فنڈ، جناب مہل جادھوجی شاہ، محترمہ جولی مہل شاہ اور مہل شاہ ایچ یو ایف کے ذریعے گریٹ وائٹ گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ کے بعض ایکویٹی شیئرز کے حصول اور اس سے متعلق لین دین کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ انضمام کا تعلق درج ذیل سے ہے-
1. آئی ایس اے ایف III آن شور فنڈ، انڈیا اسپیشل ایسیٹس فنڈ III اور اسپیشل سچویشن انڈیا فنڈ (مجموعی طور پر ای اے اے اے خریدار ادارے) نیز جناب مہل جادھوجی شاہ، محترمہ جولی مہل شاہ اور مہل شاہ ایچ یو ایف (مجموعی طور پر موجودہ پروموٹرز) کی جانب سے گریٹ وائٹ گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ (گریٹ وائٹ) کے جاری شدہ اور ادا شدہ ایکویٹی شیئر سرمایہ کے 50 فیصد کے مجوزہ حصول سے (یہ حصول گریٹ وائٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (حصول کے لیے خصوصی مقصد کی کمپنی) کے ذریعے بھی کیا جائے گا، جسے حصول کے لیے خصوصی مقصد کی کمپنی کے گریٹ وائٹ میں بعد ازاں انضمام سمیت باہم مربوط مراحل کی ایک سلسلے کے ذریعے نافذ کیا جائے گا) (گریٹ وائٹ لین دین)؛ اور
2. جناب مہل شاہ کی جانب سے آئی ٹی وی آئی ایس انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ (آئی ٹی وی آئی ایس) پر واحد کنٹرول کے مجوزہ حصول سے (آئی ٹی وی آئی ایس لین دین)۔
گریٹ وائٹ لین دین اور آئی ٹی وی آئی ایس لین دین کو مجموعی طور پر مجوزہ انضمام کہا جاتا ہے۔
ای اے اے اے خریدار ادارے ناقابل تنسیخ اور شراکتی مستقل ٹرسٹوں کی ایسی اسکیمیں ہیں جو ہندوستانی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ کے ساتھ متبادل سرمایہ کاری فنڈ (اے آئی ایف) یا اے آئی ایف کی اسکیم کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ ان کا انتظام ان کے سرمایہ کاری منتظم کی حیثیت سے ای اے اے اے انڈیا آلٹرنیٹیوز لمیٹڈ (ای اے اے اے) کرتا ہے۔ ای اے اے اے ہندوستان کے اہم کثیر حکمت عملی والے متبادل اثاثہ انتظامی پلیٹ فارموں میں سے ایک ہے اور اس کا براہ راست کنٹرول ان اداروں کے پاس ہے جو ایڈل وائس فنانشل سروسز لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنیاں ہیں۔
حصول کے لیے خصوصی مقصد کی کمپنی ایک نجی لمیٹڈ کمپنی ہے، جسے حال ہی میں ہندوستان میں صرف مجوزہ لین دین کو نافذ کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔
موجودہ پروموٹرز میں جناب مہل شاہ اور محترمہ جولی شاہ، جو ہندوستانی باشندے ہیں، اور مہل شاہ ایچ یو ایف شامل ہیں۔
گریٹ وائٹ بنیادی طور پر ہندوستان کی تیزی سے فروخت ہونے والی برقی اشیا (ایف ایم ای جی) اور برقی بنیادی ڈھانچے سے متعلق مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی ہے۔ یہ شیونگ بلیڈ، شیونگ فوم، ریزر، شیونگ کریم اور آفٹر شیو لوشن جیسی خوبصورتی اور ذاتی نگہداشت (بی پی سی) کی مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں بھی مصروف ہے۔
آئی ٹی وی آئی ایس ہندوستان میں قائم ایک نجی لمیٹڈ کمپنی ہے، جو اینٹلی جینٹ لائٹنگ حل، روشنی کے خودکار نظام سے متعلق مصنوعات، اسمارٹ برقی اور سینسر پر مبنی نظاموں نیز توانائی کی بچت کرنے والی روشنی کی ٹیکنالوجیوں کے ڈیزائن، ترقی، فراہمی اور انضمام کے کام میں مصروف ہے۔
کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔
.......................................................................................................
) ش ح –ع ح-رب )
U.No. 3855
(ریلیز آئی ڈی: 2312978)
وزیٹر کاؤنٹر : 11