ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
این سی وی ای ٹی اور جندل اسٹین لیس لمیٹڈ نے اسناد جاری کرنے والے ادارے کے طور پر منظوری کیلئے معاہدے پر دستخط کئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 SEP 2026 6:30PM by PIB Delhi
قومی پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت سے متعلق کونسل (این سی وی ای ٹی) اور جندل اسٹین لیس لمیٹڈ نے 18 ستمبر 2026 کو ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت جندل اسٹین لیس لمیٹڈ کو پورے ملک میں این سی وی ای ٹی سے منظوری دینے والے ادارے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اس منظوری کے ذریعے جندل اسٹین لیس لمیٹڈ ان سیکھنے والوں کو منظور شدہ یا اختیار کردہ اہلیتوں کے لیے منظوری دینے، ان کا جائزہ لینے اور انہیں سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی اہل ہوگی، جنہیں اس کے اپنے احاطے یا اس کی ملکیت یا مکمل طور پر زیر انتظام تربیتی مراکز میں براہ راست تربیت فراہم کی جائے گی۔

وزارت ہنرمندی کی ترقی و صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای) کی سکریٹری اور این سی وی ای ٹی کی چیئرپرسن محترمہ دیباشری مکھرجی کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ای/این سی وی ای ٹی کے سینئر افسران، ایم ایس ڈی ای کے ایڈیشنل سکریٹری اور این سی وی ای ٹی کے ایگزیکٹو ممبر جناب نرنجن کمار سدھانشو، این سی وی ای ٹی کے ایگزیکٹو ممبر پروفیسر (ڈاکٹر) اشوک کمار گابا، این سی وی ای ٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل وکرم سنگھ بھاٹی اور این سی وی ای ٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل سوربھ ایس بشٹ، جبکہ جندل اسٹین لیس لمیٹڈ کے وفد میں کارپوریٹ امور کے ڈائریکٹر جناب وجے شرما، اسٹین لیس اکیڈمی کی سربراہ محترمہ بھاونا چوپڑا شری کرشنا اور جے ایس ایل کے جناب ہیپی لامبا موجود تھے۔
قومی ہنرمندی اہلیت کمیٹی (این ایس کیو سی) نے سرمایہ جاتی اشیا کے شعبے میں ’’اسٹین لیس اسٹیل آرائشی پائپ اور ٹیوب سازی آپریٹر‘‘ کے طور پر پہلی اہلیت کو این ایس کیو ایف سطح 4 پر منظوری دے دی ہے۔ اس کام میں آرائشی اسٹین لیس اسٹیل پائپ اور ٹیوب کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات کو چلانا اور ان کی نگرانی کرنا، خام مال کی دیکھ بھال، مشین کی تیاری، تشکیل، ویلڈنگ، پالش/فنشنگ، معائنہ اور پیکیجنگ شامل ہیں۔ آپریٹر پیداوار کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی، معیاری اور ماحولیاتی اصولوں کی پابندی یقینی بنانے کا بھی ذمہ دار ہوگا۔
یہ پہل جندل اسٹین لیس کی تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی سے متعلق پہل، اسٹین لیس اکیڈمی کے تحت چلائی جائے گی، جو صنعت کی ضروریات کے مطابق تربیت، نصاب کی تیاری، آئی ٹی آئی، پولی ٹیکنک اور انجینئرنگ کالجوں کے لیے خصوصی نصاب اور ایم ایس ایم ای کلسٹر کی ترقی کے ذریعے اسٹین لیس اسٹیل کے ماحولیاتی نظام کے لیے ہنرمند بلیو کالر اور وائٹ کالر افرادی قوت تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
اس منظوری سے جندل اسٹین لیس لمیٹڈ کو اسٹین لیس اسٹیل کی تیاری، پروسیسنگ، فیبریکیشن اور دیگر استعمالات کے شعبوں میں این ایس کیو سی سے منظور شدہ، صنعت کی قیادت میں اہلیت اور سرٹیفکیشن پروگرام تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ع د
U.NO.3851
(ریلیز آئی ڈی: 2312976)
وزیٹر کاؤنٹر : 9