الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر اشونی ویشنو اور اڈیشہ کے وزیر اعلی موہن چرن ماجھی نے اڈیشہ پویلین کا افتتاح کیا


سیمیکون انڈیا 2026 میں اڈیشہ نے سیمی کنڈکٹر شعبے کو فروغ دینے کی کوششیں تیز کیں

اڈیشہ نے 23,600 کروڑ روپے کی مجوزہ سرمایہ کاری اور روزگار کے 6,100 ممکنہ مواقع کے ساتھ اپنے فروغ پاتے سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کو اجاگر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 SEP 2026 7:07AM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو اور اڈیشہ کے وزیر اعلی جناب موہن چرن ماجھی نے ایک تقریب کے دوسرے روز نئی دہلی کے یشوبھومی میں سیمیکون انڈیا 2026 کے دوران اڈیشہ پویلین کا افتتاح کیا۔

اڈیشہ پویلین میں سیمی کنڈکٹر ویلیو چین کے مختلف شعبوں میں ریاست کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا ہے، جن میں سلیکن کاربائیڈ سیمی کنڈکٹرز، جدید پیکیجنگ، گلاس سبسٹریٹ پیکیجنگ، پاور الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر سے متعلق ڈیزائن اور تعلیمی اقدامات شامل ہیں۔

اڈیشہ کے وزیر اعلی جناب موہن چرن ماجھی اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے سیمیکون انڈیا 2026 میں اڈیشہ پویلین کا افتتاح کیا

اڈیشہ نے سیمی کنڈکٹر شعبے میں سرمایہ کاری اور صنعتی شراکت داری کو فروغ دیا

سیمیکون انڈیا 2026 کے دوران اڈیشہ نے عالمی اور ملکی سیمی کنڈکٹر و ٹیکنالوجی کمپنیوں، صنعتی اداروں اور جاپان، سویڈن اور تائیوان سمیت مختلف ممالک کے بین الاقوامی وفود کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ ان ملاقاتوں میں لیم ریسرچ، اپلائیڈ میٹیریلز، سک سیم، تھری ڈی گلاس سلوشنز، سائینٹ، لنڈے اور ہوریبا انڈیا سمیت کمپنیوں نے شرکت کی۔

سیمی کنڈکٹر پلانٹ کے قیام کے لیے کواڈ کوانٹم کے ساتھ ایک لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) بھی دستخط کیا گیا، جس کے تحت ایس آئی سی سبسٹریٹ ویفرز تیار کیے جائیں گے۔ اس اقدام سے سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں اڈیشہ کی شمولیت مزید مضبوط ہوگی۔

ریاستی حکومت کو تقریباً 23,600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں، جن سے 6,100 روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ یہ تجاویز ایک مضبوط سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس ماحولیاتی نظام کی تعمیر اورسیمیکون 2.0 کے تحت سیمی کنڈکٹر کی مکمل ویلیو چین تیار کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہیں۔

اڈیشہ سلیکون ویلی سے الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی کوشش

اڈیشہ نے کٹک کے قریب نرج میں 870 ایکڑ رقبے پر اڈیشہ سلیکون ویلی تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، جہاں الیکٹرانکس اور آئی ٹی سے متعلق بڑے منصوبے قائم کیے جائیں گے۔ یہ مقام کٹک-بھوبنیشور شہری کوریڈور، پارادیپ اور دھامرا جیسی بڑی بندرگاہوں اور اہم قومی شاہراہوں سے مربوط ہے۔

مہاندی کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے صنعتی ضروریات کے لیے پانی کی دستیابی کے اعتبار سے بھی اس مقام کو فائدہ حاصل ہوگا۔ ان عوامل کا مقصد سیمی کنڈکٹر سپلائی چین، لاجسٹکس اور متعلقہ صنعتوں کی ترقی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

وسیع تر سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کی تعمیر

اڈیشہ پویلین میں آر آئی آر پاور، سک سیم، 3ڈی جی ایس اور اے آر ایف ڈیزائن کے منصوبوں کے ساتھ تعلیمی اداروں این آئی ٹی رورکیلا اور پی ایم ای سی برہماپور کے اقدامات بھی پیش کیے گئے ہیں، جو بھارت میں تیار کیے جانے والے چپس کی پہلی کھیپ پر کام کر رہے ہیں۔

اڈیشہ نے اپنی سیمی کنڈکٹر پالیسی کو انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن 2.0 میں ہونے والی پیش رفت کے مطابق بھی ہم آہنگ کیا ہے۔ حالیہ تیسرے پالیسی ترمیم کے ذریعے ریاست نے سیمی کنڈکٹر آلات کی تیاری، سیمی کنڈکٹر گریڈ گیسوں، خام مال اور سپلائی چین کے شعبوں میں آئی ایس ایم سے منظور شدہ منصوبوں کے لیے 25 فیصد اضافی مالی تعاون فراہم کرنے کی سہولت دی ہے۔

 وزیر اعلی جناب موہن چرن ماجھی اور اڈیشہ حکومت کے کابینی وزیر صحت و خاندانی بہبود، پارلیمانی امور، الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی جناب ڈاکٹر مکیش مہالنگ کے ساتھ پریس کانفرنس

پالیسی فریم ورک میں انجینئروں کی منتقلی، افرادی قوت کی ہنرمندی میں اضافہ، انٹرن شپ، بین الاقوامی پیٹنٹ اور تحقیق و ترقی کے لیے بھی معاونت فراہم کی گئی ہے۔

اڈیشہ پویلین میں ’’ریت سے سلیکن‘‘ کے عنوان سے ایک تنصیب بھی پیش کی گئی ہے، جو ریاست کے سیمی کنڈکٹر کے سفر اور ’’مائن اکانومی‘‘ سے ’’مائنڈ اکانومی‘‘ کی جانب منتقلی کے وسیع تر وژن کو پیش کرتی ہے۔

اڈیشہ پویلین میں ریت سے تیار کردہ فن پارہ

سیمی کون انڈیا 2026 میں اڈیشہ کی شرکت سرمایہ کاری کو راغب کرنے، سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس کے شعبوں میں صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، خصوصی مہارت رکھنے والے افرادی قوت تیار کرنے اور مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی، سپلائی چین اور اختراع پر مشتمل ایک مربوط ماحولیاتی نظام قائم کرنے کی ریاست کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ش ت-ع ن)

U. No. 3829

 


(ریلیز آئی ڈی: 2312833) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी