سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الٹرا ہائی پرفارمنس فائبر ری اِنفورسڈ کنکریٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے انڈورا چوک–دگھوری فلائی اوور ریکارڈ مدت میں مکمل؛ انڈورا–دگھوری سفر کا وقت 1 گھنٹے سے کم ہو کر 10–15 منٹ رہ گیا: مرکزی وزیر نتن گڈکری


راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر فلائی اوور کا نام ڈاکٹر کیشو بلی رام ہیڈگیوار کے نام پر رکھا گیا: وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڑنویس

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 SEP 2026 10:16PM by PIB Delhi

ناگپور، 19 ستمبر 2026

قومی شاہراہ نمبر 353ڈی پر تقریباً 8.9 کلومیٹر طویل اور ناگپور شہر کے شمالی و جنوبی حصوں کو آپس میں ملانے والے انڈورا چوک–دگھوری فلائی اوور کا آج افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل و شاہراہیں جناب نتن گڈکری اور مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/WhatsAppImage2026-09-19at8.44.29PM_20260919225654_f69e1e.jpeg

اس موقع پر مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے اس فلائی اوور میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تعمیر الٹرا ہائی پرفارمنس فائبر ری اِنفورسڈ کنکریٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یو ایچ پی ایف آر سی ٹیکنالوجی کے استعمال سے دو متواتر ستونوں کے درمیان زیادہ لمبے حصے کو ساختی حصوں کے ایک جوڑے کے ذریعے تعمیر کرنا ممکن ہوا۔ اس سے درکار ستونوں اور دیگر سہاروں کی تعداد کم ہوئی اور فلائی اوور کی تعمیر کا کام زیادہ تیزی سے مکمل کرنے میں مدد ملی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/WhatsAppImage2026-09-19at8.44.31PM_20260919225742_005082.jpeg

جناب گڈکری نے کہا کہ انڈورا اور دگھوری کے درمیان سفر، جس میں پہلے سڑک کے ذریعے تقریباً 1 گھنٹہ لگتا تھا، اب نئے فلائی اوور کے ذریعے صرف 10 سے 15 منٹ میں مکمل کیا جا سکے گا۔ اس فلائی اوور کی تعمیر قومی شاہراہ اتھارٹیٔ ہند (این ایچ اے آئی) نے تقریباً 1,000 کروڑ روپے کی لاگت سے کی ہے۔

اس راہداری کے رابطے کے بارے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے جناب گڈکری نے بتایا کہ اشوک اسکوائر پر فلائی اوور پانچ سمتوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔ اس چوراہے پر اشوک ستون بھی نصب کیا گیا ہے، جبکہ آئین کے موضوع پر مبنی دیواری نقاشی اور دلکش روشنیوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس فلائی اوور راہداری کی وجہ سے موجودہ سڑکوں کے ناموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ڈاگا ہسپتال، ریشم باغ چوک اور بڑا تاج باغ پر چڑھنے اور اترنے کے لیے ریمپ فراہم کیے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ ان سہولیات سے گاندھی باغ اور پانچ پاؤلی جیسے گنجان آبادی والے علاقوں میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اگراسن چوک پر میٹرو راہداری کے اوپر ایک بلند راستہ تعمیر کیا گیا ہے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ اس سے متعدد لینوں میں ٹریفک کی آمد و رفت میں سہولت ہوگی، جیسا کہ ناگپور شہر کی وردھا روڈ اور کامٹھی روڈ پر موجود انتظامات ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/WhatsAppImage2026-09-19at8.44.30PM(2)_20260919230002_6a92a5.jpeg

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس نے اعلان کیا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر اس فلائی اوور کا نام اس کے بانی سرسنگھ چالک ڈاکٹر کیشو بلی رام ہیڈگیوار کے نام پر رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ اعلان فلائی اوور کے افتتاح کے بعد کویوریہ سریش بھٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک عوامی پروگرام کے دوران کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/WhatsAppImage2026-09-19at8.44.31PM(2)_20260919230041_398297.jpeg

وزیرِ اعلیٰ جناب فڑنویس نے اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں ناگپور ایک بین الاقوامی معیار کے شہر کے طور پر ابھرے گا، جس میں شہر میں جاری مختلف ماحول دوست منصوبے معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ناگپور کے اطراف 148 کلومیٹر طویل گولڈن آرچ رنگ روڈ تعمیر کیا جا رہا ہے، جو شہر کی توسیع میں سہولت فراہم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/WhatsAppImage2026-09-19at8.44.29PM(2)_20260919230141_408073.jpeg

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ اس وقت ناگپور میں 35 فلائی اوور موجود ہیں، جبکہ مزید 15 فلائی اوور تعمیر کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے یہ منصوبے ناگپور کو زیادہ تیز رفتار اور بہتر طور پر مربوط شہر بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی جامع ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/WhatsAppImage2026-09-19at8.44.30PM_20260919230203_ff57cb.jpeg

جناب فڑنویس نے مزید کہا کہ نیا ناگپور ترقی دی جا رہی ہے اور سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر کاروباری ضلع کا مرکز قائم کیا جا رہا ہے۔ نئے ناگپور کے لیے زمین کے حصول کا عمل جاری ہے اور توقع ہے کہ یہ علاقہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔

ناگپور کے سرپرست وزیر جناب چندرشیکھر باونکولے نے کہا کہ اس فلائی اوور سے نہ صرف ناگپور کے شمالی اور جنوبی حصوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ناگپور دیہی کے علاقوں، جن میں ہڈکیشور، نرسالا، بیسا اور پپلا شامل ہیں، کی رابطہ کاری بھی بہتر ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/WhatsAppImage2026-09-19at8.44.32PM_20260919230302_c1bdfc.jpeg

افتتاحی پروگرام کے دوران مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اور وزیرِ اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس نے اشوک چوک پر نصب اشوک ستون اور روشنی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

کویوریہ سریش بھٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام کے دوران قومی شاہراہ اتھارٹیٔ ہند کے افسران اور منصوبے کی تعمیر کرنے والی کمپنی این سی سی لمیٹڈ (ناگارجن کنسٹرکشن کمپنی) کے نمائندوں کو مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اور وزیرِ اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس نے اعزاز سے نوازا۔

جنوبی ناگپور کے رکنِ اسمبلی جناب موہن ماٹے اور وسطی ناگپور کے رکنِ اسمبلی جناب پروین ڈٹکے نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔

پروگرام میں مقامی عوامی نمائندے، ناگپور میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹرز اور بڑی تعداد میں شہری موجود تھے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-3805


(ریلیز آئی ڈی: 2312643) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी